اسٹریلوی ڈاکٹرز نے مردہ دل کو دھڑکن دے کر طبی دنیا میں تہلکہ مچادیا، اس تکنیک میں ایسے مریض کا دل حاصل کیا جاتا ہے جس کا دماغ کام چھوڑ دے ، سرجنز

جمعہ 24 اکتوبر 2014 21:32

اسٹریلوی ڈاکٹرز نے مردہ دل کو دھڑکن دے کر طبی دنیا میں تہلکہ مچادیا، اس تکنیک میں ایسے مریض کا دل حاصل کیا جاتا ہے جس کا دماغ کام چھوڑ دے ، سرجنز

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء ) آسٹریلیا میں سرجنوں نے مردہ دل کو ایک بار پھر دھڑکن دے کرمایوسں لوگوں میں زندہ رہنے کی نئی کرن روشن کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے سینٹ وینسینٹ اسپتال میں ماہر سرجنزکی ٹیم نے پروفیسر پیٹر میکڈونلڈ کی سربراہی مردہ دل کو دوبارہ دھڑکن دے کر ٹرانسپلانٹ کیا تو یہ دنیا کا پہلا ڈیڈ ہارٹ ٹرانسپلانٹ بن گیا جس کے ساتھ ہی مردہ دل میں زندگی دوڑانے کا نسخہ بھی مل گیا، 57 سالہ مشیل جبرالز وہ پہلی خاتون ہیں جن میں مردہ دل کو دوبارہ دھڑکن دے کر ان کے دل سے تبدیل کیا گیا جب کہ ٹرانسپلانٹ کے بعد خاتون کا کہنا تھا کہ وہ دل کی تبدیلی کے بعد خود کو 10سال کم عمر محسوس کر رہی ہیں اور خود کو ایک مختلف اور خوش قسمت انسان سمجھتی ہوں۔

(جاری ہے)

مردہ دل کو زندہ کرنے کی تفصیل بتاتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وکٹر چینگ کارڈیئک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے سرجری کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس تکنیک میں کسی ایسے مریض کا دل حاصل کیا جاتا ہے جس کا دماغ کام چھوڑ دے اور اس کی زندگی کوئی امید باقی نہ رہے تو رشتے داروں کی اجازت سے اس مریض کے لائف اسپوٹنگ یونٹس کو ہٹا دیا جاتا ہے، اس کے بعد 15 منٹ میں دل مکمل طور پر دھڑکنا چھوڑ دیتا ہے تاہم 5 منٹ تک مزید انتظار کرنا پڑتا ہے کیونکہ اسٹریلوی قانون کے مطابق کسی بھی شخص کے مرنے کے بعد 20 منٹ تک دل نہیں نکالا جاسکتا، اب اس مردہ دل کو نکال لیا جاتا ہے اور اس کو خصوصی مشین ’کنسول‘ میں رکھ کر اس کو خون اور ا?کسیجن فراہم کی جاتی ہے اس مشین کو”ہارٹ ان اے باکس“ کہا جاتا ہے، اس مشین میں دل کو”ریزرویشن سلوشن“ دیا جاتا ہے جس کی بدولت دل کے ٹشو کے ٹوٹنے کا عمل کم ہو جاتا ہے اور اس عمل سے دل دوبارہ دھڑکنا شروع کردیتا ہے، پریزرویشن سلوشن اور کنسول دل کو نہ صرف گرم رکھتا ہے بلکہ اسکی دھڑکن کو بھی برقرار رکھتا ہے۔

پروفیسر میڈونلڈ کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے بعد ڈونر ا?رگن کی کمی پر قابو پایا جاسکیگا اور اس کی مدد سے 30 فیصد زیادہ زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔ برٹش ہارٹ فاوٴنڈیشن نے اسے اہم ترین کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ تکنیک ہارٹ ٹرانسپلانٹ میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی