جعلی زرعی ادویات کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، حکومت پنجاب کی متعلقہ اداروں کو ہدایت

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 12:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں جعلی زرعی ادویات کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے ہوئے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز ، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز زراعت اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر جعلی زرعی ادویات کی تیاری و فروخت روکنے کیلئے اقدامات کریں اور کیڑے مار زرعی ادویات تیار و فروخت کرنیوالے اداروں پر چھاپے ماریں اور وہاں زرعی ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزاء قبضہ میں لے کر ان کا لیبارٹری تجزیہ کروایا جائے تاکہ زرعی پیداوار کو متاثر ہونے سے بچانے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع کے مطابق جعلی زرعی ادویات کی تیاری و فروخت سے کاشتکاروں کی دن رات کی محنت پر پانی پھر جاتا ہے اور زرعی پیداوار متاثر ہونے سمیت معاشی و اقتصادی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ زرعی ادویات میں جعلسازی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ جعلی زرعی ادویات کی تیاری و فروخت پائی گئی تو نہ صر ف متعلقہ مراکز سر بمہر کر دیئے جائینگے بلکہ ذمہ داران کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایا جائیگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی