ڈینگی کنٹرول ایک چیلنج ہے ،راجہ اشفاق سرور

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 19:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء ) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ ڈینگی کنٹرول ایک چیلنج ہے اور تمام متعلقہ سرکاری محکموں اور افسران کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے انسداد ڈینگی مہم کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیئے ہنگامی بنیادو ں پر کام کرنا ہو گا اور اپنی استعداد کار اور وسائل سے بڑھ کر ڈینگی کے خاتمے کے لیئے اقدامات کرنے ہوں گے ․انہو ں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کو مزید موثر بنانے کے لیئے ضروری ہے کہ اس منصوبے میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی جائے اور ان کو ہنگامی بنیادوں پر درست کیا جائے تاکہ ڈینگی کی وباء کو بھر پور انداز میں کنٹرول کیا جا سکے ․ انہو ں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں کام کرنے والی ٹیموں اور دیگر فیلڈ سٹاف کی طرف سے کوتاہی اور ڈیوٹی سے غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیئے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ․ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن زاہد سعید کے علاوہ ممبران قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب , اسفن یار بھنڈارا, ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز افضل , ملک افتخار, فوزیہ ستی , مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار نسیم , حاجی پرویز , محکمہ صحت, تعلیم , زراعت , ماہی پروری , ماحولیات, کنٹونمنٹ بورڈ , ٹی ایم او راول ٹاؤن ,پوٹھوہار ٹاؤن اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام بھی موجود تھے ۔

صوبائی وزیر محنت نے کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات کے تسلی بخش نتائج عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں اور لوگوں کو اپنے گھروں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کرنی چاہیے․ اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہم سب اپنے ارد گرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھیں ․ انہو ں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں عوامی نمائندوں کا کردار انتہائی اہم ہے اور عوام میں ڈینگی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیئْے اپنا کردار ادا کریں ․ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈینگی سے متاثرہ مریضو ں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کے لیے ڈینگی کی بروقت تشخیص کے لیئے بھی طبی سامان اور میڈیکل سٹاف میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔

کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کو مزید موثر بنانے کے لیئے مرتب کیے گئے ․ مائیکرو پلان کے تسلی بخش نتائج سامنے آئے ہیں اور ڈینگی کے پھیلاؤ کے حوالے سے حساس یونین کونسلو ں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں کمی آئی ہے․ انہو ں نے کہا کہ راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں․ کمشنر راولپنڈی ڈویژن زاہدسعید نے کہا کہ سروے ٹیمو ں کے ڈیٹا کے مطابق پچاس فیصد سے زائد ڈینگی لاروا گھروں کی چھتو ں پر موجود واٹر ٹینکس اور گھروں کے اندر موجود پانی ذخیرہ کرنیوالے برتنوں سے برآمد ہو رہا ہے ․ انہو ں نے کہا کہ عوام اپنے گھروں سے ڈینگی لاروا کو ختم کرنے کے لیئے خصوصی اقدامات کریں تاکہ اس مرض سے بچا جا سکے ․ اس موقع پر مختلف سرکاری محکموں نے انسداد ڈینگی کے لئے کیئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی ․

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی