نئی نسل کو پولیو سے پاک ماحول فراہم کریں گے،انسداد پولیو کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا، شہبازشریف

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہنئی نسل کو پولیو سے پاک ماحول فراہم کریں گے -انسداد پولیوکے لئے عزم اور جذبے سے کام کیا جارہا ہے -پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو آ گے بڑھ کر تعمیری کردار ادا کرناہوگا - قوم کے نونہالوں کو موذی مرض سے محفوظ بنانے والی انسداد پولیو ٹیموں سے ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا-انسداد پولیو ٹیموں کو ہر صورت مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے اور اس مقصد کے لئے جامع میکنزم تیار کیا جائے-انسداد پولیو کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا، تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت اپنے فرائض سر انجام دیں،وہ یہاں انسداد پولیو کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے-سیکرٹری صحت نے انسداد پولیو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی- وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ، فوکل پرسن انسداد پولیو سیل برائے وزیراعظم عائشہ رضا فاروق، مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق، پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری صحت، کمشنر لاہور ڈویژن ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈاکٹر کیتھ فیلڈن(Dr.Keith Feldan )، یونیسیف کے نمائندے ڈاکٹر الطاف بوسن(Dr.Altaf Bosan ) اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں پولیو وائر س کے خاتمے کیلئے ہر ضروری قدم ا ٹھا جائے -انسداد پولیو کی خصوصی مہم مسلسل جاری رہنی چاہیے- سرویلنس سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے ، داخلی اورخارجی راستوں پر خصوصی توجہ دی جائے - وزیراعلیٰ نے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی کی طرز پر پولیو کا بھی ڈیش بورڈ تیار کیا جائے - وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں انسداد پولیو کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی ہر ماہ دوبار اجلاس مرتب کرے گی جبکہ ہر ماہ ایک بار اجلاس کی صدارت میں خود کروں گا -انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو کے حوالے سے تمام ا قدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا - انسداد پولیو کے حوالے سے مستندڈیٹا اکٹھا کیا جائے-عوام میں انسداد پولیو کے حوالے سے آگاہی کیلئے سیمینارز، بحث و مباحثے اورمذاکرے کرائے جائیں-تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت اپنے فرائض سر انجام دیں �

(جاری ہے)

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی