- Home
- Health
- Health News
- ضلع سرگودہا میں 31 اکتوبر تک اینٹی ہپاٹائٹس ویک منانے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،ای ڈی ..
ضلع سرگودہا میں 31 اکتوبر تک اینٹی ہپاٹائٹس ویک منانے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،ای ڈی او ہیلتھ
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء)ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نذیر عاقب نیکوکارہ نے کہا ہے کہ ضلع سرگودہا میں 31 اکتوبر تک اینٹی ہپاٹائٹس ویک منانے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے احتیاط بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔ یہ مرض مہلک لیکن قابل علاج او رمہنگا ہے ۔ ایک سروے کے مطابق ہمارے ملک میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی اوسطا تعداد پانچ اور ہیپاٹائٹس بی کے مریض ڈھائی فیصد ہے ۔
جس میں تیز ی سے اضافہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ انسداد یرقان کے سلسلہ میں میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتائی ۔ اس موقع پر پروگرام کے کوارڈی نیٹر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ‘ چیف فزیشن ڈاکٹر ملک محمد خان ‘ ڈاکٹر محمد ریاض او رڈاکٹر اسد اسلم کے علاوہ دیگر متعلقہ ڈاکٹرز نے شرکت کی۔(جاری ہے)
ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ ضلعی محکمہ صحت نے ہفتہ انسداد یرقان کے بارے میں عوام الناس میں شعور او رآگاہی پیدا کرنے کے فول پروف انتظا مات کئے ہیں ۔
اس سلسلہ میں اس ہفتہ کے دوران ڈاکٹر ز کے علاوہ پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد حصہ لے گی ۔ 27 اکتوبر کو ایوان اقبال لاہور میں ہیپاٹائٹس کانفرنس میں سرگودہا سے 34 ڈاکٹر ز شرکت کریں گے ۔ا س دوران بنیادی مراکز صحت ‘ رورل ہیلتھ سنٹرز ‘ تحصیل اور ضلعی ہیڈکوارٹر ز ہسپتالوں میں آگاہی پروگراموں کے سلسلہ میں سیمینار‘ واک اور ریلیاں منعقد کرنے کیلئے شیڈول جاری کر دیاہے ۔ شیڈول کے مطابق 28 اکتوبر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال‘ 29 اکتوبر کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں اور30 اکتوبر کو رورل اور بیسک ہیلتھ یونٹس پر آگاہی سیمینار ‘ واکس او ردیگر پروگرام منعقد ہوں گے ۔ ہسپتالوں میں آگاہی مہم کے سلسلہ میں بینرز ‘ پوسٹرز او رپمفلٹ تقسیم کئے جائیں گے ۔ ای ڈی او ہیلتھ نے بتایاکہ ملک کاہر چھٹا شخص ہیپاٹائٹس کے مرض کا شکار ہے جس کے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات انتہائی ضروری ہیں جس میں ڈسپوز ایبل سرنج کا استعمال کرنا چاہیے۔ حجام کے استرے سے پرہیز ‘ بیماری کی صورت میں انتقال خون اور ازواجی تعلقات میں احتیاط ‘ فٹ پاتھوں پر عطائیوں کے ذریعے دانتوں کے علاج سے بچنے کے ساتھ ساتھ ایک ہی نیل کٹر سے کئی افراد کے ناخن کاٹنے سے پرہیز ضروری ہے ۔ اسی طرح ہسپتالوں کے ویسٹ کو تکنیکی طریقے سے ٹھکانے لگانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔Your Thoughts and Comments
مزید صحت سے متعلق خبریں
-
خون کا گروپ ممکنہ طور پر کووڈ 19 کے اثرات کیلئے اہمیت رکھتا ہے، تحقیق نتائج سے مکمل وضاحت یا پیشگوئی نہیں ہوتی کہ ..
تاریخ اشاعت : 2021-03-05
-
امریکا میں پانچ ماہ بعد پہلی مرتبہ ایک دن میں 40 ہزار سے کم کیسز رپورٹ امریکی ریاست الاباما میں ماسک لازمی پہننے ..
تاریخ اشاعت : 2021-03-05
-
ملک میں کورونا سے مزید 52 افراد انتقال کرگئے ، 1500 سے زائد کیسز بھی رپورٹ
تاریخ اشاعت : 2021-03-05
-
60 سال سے زائد عمر کے افراد چینی اور روسی ویکسین لگواسکتے ہیں، ڈریپ نے اجازت دیدی
تاریخ اشاعت : 2021-03-05
-
فیصل آباد میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے62 کیسز رپورٹ
تاریخ اشاعت : 2021-03-05
-
تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری،ادویات کی فراہمی اور بہترطبی سہولیات کو یقینی بنایاجارہاہے۔وزیرصحت پنجاب وزیر ..
تاریخ اشاعت : 2021-03-04
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 9 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال،ڈاکٹر مظہر حیات اس وقت ..
تاریخ اشاعت : 2021-03-04
-
صوبائی وزیر صحت نے سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کا حکم دے دیا تمام سرکاری ہسپتالوں میں ..
تاریخ اشاعت : 2021-03-04
-
ماہرین نے کافی کے زیادہ استعمال کو دل کیلئے خطرناک قرار دے دیا جتنا کافی کا زیادہ استعمال کیا جائے گا اتنا ہے دل ..
تاریخ اشاعت : 2021-03-04
-
کورونا سے پاکستان میں مزید 63افراد کا انتقال،اموات 13ہزار 76تک پہنچ گئیں ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد ..
تاریخ اشاعت : 2021-03-04
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.