بند کریں
صحت صحت کی خبریںپاکستان کا پولیو پروگرام تباہی سے دوچار ہے، وائرس مشرق وسطی کے دیگر ممالک میں پھیلنے کا خدشہ ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 26/10/2014 - 19:26:47 وقت اشاعت: 26/10/2014 - 16:23:18 وقت اشاعت: 26/10/2014 - 15:46:35 وقت اشاعت: 26/10/2014 - 15:38:45 وقت اشاعت: 26/10/2014 - 12:51:16 وقت اشاعت: 25/10/2014 - 23:58:32 وقت اشاعت: 25/10/2014 - 23:26:37 وقت اشاعت: 25/10/2014 - 22:59:17 وقت اشاعت: 25/10/2014 - 21:56:17 وقت اشاعت: 25/10/2014 - 21:43:02 وقت اشاعت: 25/10/2014 - 21:25:38

پاکستان کا پولیو پروگرام تباہی سے دوچار ہے، وائرس مشرق وسطی کے دیگر ممالک میں پھیلنے کا خدشہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) دنیا بھر میں پولیو کی مانیٹرنگ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ عالمی انسداد پولیو مہم میں پاکستان سب سے بڑی رکاوٹ بن چکا ہے، پاکستانی پولیو وائرس سے افغانستان سمیت مشرق وسطی کے کئی ممالک متاثر ہو چکے ہیں۔پولیو کے خلاف کام کرنے والے عالمی ادارے ”انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ آف دی گلوبل پولیو اریڈکشن اینی شیٹیو“ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پولیو پروگرام تباہی سے دوچار ہے۔

ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیو پروگرام کے باوجود وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ 2014ء میں سامنے آنے والے دنیا کے 80فیصد پولیو کیسز کا تعلق پاکستان سے ہے۔ پاکستان میں پولیو سے متاثر ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں ۔عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پولیو کیسز کے باعث پاکستان ہمسایہ ممالک کیلئے بھی حقیقی خطرہ بن چکا ہے نہ صرف افغانستان بلکہ شام اور عراق میں بھی پولیو وائرس پہنچ چکا ہے جہاں 38بچے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ مشرق وسطی کے دیگر ممالک میں یہ وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام اور عراق سے بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد کے باعث وائرس مزید علاقوں میں پہنچ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یونیسف اور روٹری انٹرنیشنل پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ گزشتہ دو برسوں میں شمالی وزیرستان میں سب سے زیادہ پولیو پھیلا۔ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن کے بعد پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپورمہم شروع کئے جانے کا موقع ہے۔

25/10/2014 - 23:58:32 :وقت اشاعت