ایبولا سے ہلاکتیں پانچ ہزار کے قریب ہے عالمی ادارہ صحت

اتوار 26 اکتوبر 2014 12:51

ایبولا سے ہلاکتیں پانچ ہزار کے قریب ہے  عالمی ادارہ صحت

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ ایبولا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد پانچ ہزار کے نزدیک جاپہنچی جس میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا عالمی ادارے کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق وائرس اب تک 4922 افراد کی جان لے چکا ہے جن میں سے بیشتر مغربی افریقہ کے تین ملکوں گنی، لائبیریا اور سیرالیون میں ہلاک ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایبولا سے ہونے والی کل ہلاکتوں میں سے 4912 افراد وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ان تین ملکوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا کے آٹھ ملکوں میں وائرس کے اب تک 10141 تصدیق شدہ مریض سامنے آچکے ہیں۔عالمی ادارے کے مطابق یہ اعداد و شمار جمعرات تک کے ہیں اور عین ممکن ہے کہ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ہفتے کو پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی ہو۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ اونے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ ایبولا سے مرنے والے افراد کی درست تعداد بیان کی گئی تعداد سے گنی میں ڈیڑھ گنا، لائبیریا میں ڈھائی گنا اور سیرا لیون میں دو گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق غربت کا شکار ان ملکوں میں وائرس سے متاثرہ کئی افراد اسپتالوں اور طبی مراکز تک پہنچنے سے قبل ہی یا تو دم توڑ جاتے ہیں یا ان کے رشتے دار ان کا دیسی علاج کرنے کی کوشش میں گھروں ہی پر رکھتے ہیں اور حکام کو ان کے مرض کی اطلاع نہیں دیتے۔ایبولا کا اگلا نشانہ افریقی ملک آئیوری کوسٹ بن سکتا ہے جہاں حکام نے خطے کے دیگر ملکوں میں وائرس کی موجودگی کے بعد ملک کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سخت کردی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی