موسم سرما میں پولیو کے لو ٹرانسمیشن سیز ن کے دوران انسداد پولیو مہم کی منصوبہ بندی کر لی ‘ خواجہ سلمان رفیق

پولیو کے خاتمہ کیلئے پوری طرح پرعزم ہیں ، 30 اکتوبر کو روٹری کلب کا فراہم کردہ کنٹینربادامی باغ لاری اڈہ پر نصب کیا جائے گا دیگر انٹرنیشنل پارٹنرز کے علاوہ روٹری کلب بھی انسداد پولیوکی جدوجہد میں حکومت کیساتھ ہے ‘ روٹری انٹرنیشنل کے وفد سے بات چیت

اتوار 26 اکتوبر 2014 15:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء) مشیروزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمہ کے لئے پوری طرح پرعزم ہے اور ہماری جدوجہد اس مرض کے خاتمہ تک جاری رہے گی،موسم سرما میں پولیو وائرس کے لو ٹرانسمیشن سیزن کے دوران انسداد پولیو کی خصوصی مہمات چلائی جائیں گی جس کے لئے منصوبہ بندی اور مائیکرو پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بات ورلڈ پولیو ڈے کے سلسلہ میں روٹری کلب لاہور کی دعوت پر سوئٹزرلینڈ، ہالینڈاور اٹلی سے آئے ہوئے روٹری انٹرنیشنل کے نمائندوں کے وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر روٹری کلب پاکستان کے گورنرڈاکٹر منصور الحق ساجد بھٹی ، میر عارف علی ، ڈسٹرکٹ گورنر سعید شمسی ، محمد شہزاد کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کے صوبائی چیف ڈاکٹر عبید الاسلام اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر اسلم چوہدری بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ہیلتھ ای پی آئی ڈاکٹر منیر احمد نے وفد کو پنجاب میں پولیو کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور سردیوں کے موسم میں پولیو مہم کے لئے تیار کئے گئے پلان سے آگاہ کیا ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور بچو ں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام ای پی آئی کی کوریج کی شرح میں اضافے کے لئے بھی موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی کوشش ہے کہ آئندہ سال تک ای پی آئی کی روٹین کوریج کو 90 فیصد سے آگے تک لیجایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو 9 بیماریوں کے خلاف تحفظ دینے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کی روٹین کوریج کو موثر بنانا انتہائی ضروری ہے ۔ مشیر صحت نے بتایا کہ صوبے میں پولیو کی صورتحال کو مانیٹرکرنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے آفس میں صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے جس کا تمام اضلاع سے رابطہ ہے اور اس ایمرجنسی سنٹر میں عالمی ادارہ صحت ، یونیسف ، روٹری کلب اور محکمہ صحت کے افسران ایک ہی چھت کے نیچے صورتحال کا جائزہ لینے اور ضروری فیصلے کرنے کے لئے موجود رہتے ہیں ۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے روٹری کلب کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ روٹری کلب نے صوبے کے داخلی راستوں اور بس اڈوں پر پولیو چیک پوسٹ قائم کرنے کے لئے کنٹینرز فراہم کئے ہیں جو اٹک پل، پیرودھائی راولپنڈی اور دیگر مقامات پر نصب کئے گئے ہیں جبکہ ایک کنٹینر30 اکتوبر کو بادامی باغ لاری اڈہ لاہور میں نصب کیا جائے گا ۔

یہ کنٹینرپولیو ٹیموں کے آفس کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں جو مسافر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے ہمہ وقت موجود رہتی ہیں ۔اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل کے سوئٹزرلینڈ ، ہالینڈ اور اٹلی سے آئے ہوئے مرد و خواتین کے وفد نے لاہور میں اپنے پرتپاک استقبال ، مہمان نواز ی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر انہیں کسی قسم کے عدم تحفظ کا احساس نہیں ہوا جیسا کہ انہوں نے سن رکھا تھا ۔

غیر ملکی مہمانوں نے کہا کہ ورلڈ پولیو ڈے کے سلسلے میں واک میں شرکت کر کے اور حکومتی عہدیداروں سے مل کر یہ احساس ہوا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے پنجاب حکومت اور عوام پوری طرح متحرک ہیں اور حکومت اس سلسلے میں موثر اقدامات کر رہی ہے ۔ روٹری کلب لاہور کے ڈسٹرکٹ گورنر سعید شمسی نے روٹری انٹرنیشنل کے وفد کو ملاقات کے لئے دعوت دینے اور پولیو کے بارے بریفنگ کا اہتمام کرنے پر مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انسداد پولیو کی ہر کوشش میں روٹری کلب محکمہ صحت حکومت پنجاب کے شانہ بشانہ کام کرتا رہے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو