موبی لنک نے بریسٹ کینسر بیداری میں اضافہ کیلئے ”Pinktober “ منایا

پیر 27 اکتوبر 2014 19:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء )موبی لنک نے بریسٹ کینسر کے بارے میں شعورمیں اضافہ کے لئے پنک ربن مہم کی حمایت کے سلسلے میں ” Pinktober “ منایا اورشکرپڑیاں میں پاکستان مانومنٹ، اسلام آباد کو بریسٹ کینسر بیداری کی حمایت میں پنک رنگ کر دیا ۔ دنیا بھر میں، اکتوبر کے مہینے کو اہرام(مصر) اور میرلیون (سنگاپور) جیسے مشہور یادگاروں کوپنک رنگ میں تبدیل کرکے ”Pinktober“ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

موبی لنک کے کارپوریٹ کمیونیکیشن کے سربراہ عمرمنظور نے اس اقدام پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موبی لنک گزشتہ 5 سال سے پنک ربن کی بھرپورحمایت کررہا ہے اور ایک ذمہ دار سماجی تنظیم کے طور پر ہمیں پختہ یقین ہے کہ ایک صحت مند معاشرے کیلئے بیداری پہلا قدم ہے۔

(جاری ہے)

پنک ربن کے ساتھ ہماری شراکت داری بریسٹ کے سرطان کی سب سے زیادہ وسیع شکلوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے ہمارے عزم کا عکاس ہے اورامید کرتے ہیں کہ یہ مہم پاکستان میں کینسرکے امکانات کو روکنے میں مدد فراہم کرے گی ۔

انھوں نے کہا کہ موبی لنک پنک ربن کے ساتھ تعاون کے مقصد کی حمایت کے لئے واحد سیلولر تنظیم ہے۔ موبی لنک گزشتہ 5 سال سے ایس ایم ایس براڈکاسٹ کے ذریعے فنڈزجمع کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔ SMS چینل نے بیداری پھیلانے اور بریسٹ کے کینسر کی تشخیص اوراس کے علاج کے بارے میں آگہی کی خدمت جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس مہم میں بل بورڈز پراشتہارات اور پورے پاکستان میں معروف سائٹس پردوسرے معاونتی مواد کی تشہیر بھی شامل ہے۔ موبی لنک ملک بھر میں اپنے کاروباری مراکز میں بریسٹ کینسرکے بارے میں پمفلٹ اور معلوماتی مواد کے ذریعے بیداری میں اضافہ میں بھی معاونت فراہم کرتی ہے ۔موبی لنک کے صارفین 8099 پر ایک خالی SMS بھیج کر بریسٹ کینسر بیداری فنڈ میں 20 روپے عطیہ کرسکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی