ڈینگی پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے جائیں‘ خواجہ سلمان رفیق

منگل 28 اکتوبر 2014 23:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ڈینگی پر مکمل طو رپر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے جائیں ،ڈینگی مریضوں کے سو فیصد کیس رسپانس اور درجہ حرارت میں کمی سے صورتحال میں بتدریج بہتری آ رہی ہے تاہم ڈینگی کی روک تھام اورآ ئندہ کی پیش بندی کے لیئے مزید موثر اقدامات کی ضرورت ہے جس پر صوبائی محکمہ صحت اور انتظامیہ کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور استعداد کار میں اضافے اور ریسرچ کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات کی بہتری اور تمام متعلقہ ادارو ں کی ڈینگی کنٹرول پروگرام میں بھرپور شرکت کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اجلاس کے دوران کہی ۔ اجلاس میں ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال، ٹیکنیکل ایڈوائزر برائے ڈینگی پروفیسر ڈاکٹر وسیم اکرم کے علاوہ ضلعی حکومت کے افسران اور ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر ظفر اقبال گوندل اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران راولپنڈی کے راول ٹاؤن ، پوٹھوہار ، سٹی اور کینٹ کے ڈینگی سے شدید متاثرہ علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد اور لاروا کی برآمدگی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر مرتب کئے جانے والے اعداد و شمار کی روشنی میں موجودہ اقدامات اورآ ئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا ۔

مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے راولپنڈی میں ڈینگی کی وباء کے باعث فوری اقدامات کے حوالے سے محکمہ صحت، انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارو ں کی کوششوں کو سراہا ۔ انہو ں نے کہا کہ اگرچہ موسم میں تبدیلی سے ڈینگی میں بھی کمی آ رہی ہے تاہم اس مرض کی روک تھام کے لئے بھر پور کوششیں جاری رکھی جائیں ۔ اس موقع پر ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال نے راولپنڈی میں ڈینگی پر قابو پانے ، مریضوں کو طبی سہولیات اور لمحہ بہ لمحہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا - محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ڈینگی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

بعد ازاں مشیر صحت نے کنٹونمنٹ بورڈ ، راولپنڈی ، کینٹ بورڈ چکلالہ کے علاقو ں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے حکومت پنجاب کی طرف سے کنٹونمنٹ بورڈ ز کو ڈینگی پر قابو پانے کے لیئے فراہم کی گئی سہولیات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی طرف سے ہر ممکن وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔ خواجہ سلمان رفیق نے ہولی فیملی اور راولپنڈی کے دیگر ہسپتالوں کا دورہ کر کے ڈینگی کے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں ۔ انہو ں نے ڈینگی سے شدید متاثرہ بعض یونین کونسلوں کا بھی دورہ کیا اور انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو