مردوں کے مقابلہ میں خواتین میں فالج کی شرح زیادہ ہے،ڈاکٹر میمونہ

بدھ 29 اکتوبر 2014 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء)ہر پانچ خواتین میں سے ایک جبکہ ہر چھہ مردوں میں ایک فالج کے خطرے سے دو چار ہوتے ہیں اس طرح فالج ہونے والے دس افراد میں سے چھہ خواتین ہوتی ہیں۔یہ بات شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی نیورولوجی کے شعبہ کی سربراہ نے عالمی یوم فالج پر ایک معلوماتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔یہ سیمینار لوگوں کو فالج کے بارے میں آگاہی اور اس سے بچنے کے طریقوں سے آگاہ کرنے کیلئے منعقد کیا گیا۔

یاد رہے کہ یہ دن پوری دنیا میں منایا جاتاہے تاکہ لوگوں کو بتایا جائے کہ ان کی روز مرہ زندگی کون سی مثبت تبدیلیاں انہیں اس موذی مرض سے بچا سکتی ہیں۔ اس سال WSOکی جانب سے جو نعرہ دیا گیا ہے وہ ہے۔"میں عورت ہوں۔ فالج مجھ پر حملہ آور ہوتا ہے"ڈاکٹر میمونہ نے بتایا کہ ہر سال پوری دنیا میں سترہ ملین لوگ فالج سے متاثر ہوتے ہیں جن میں غالب اکثریت بڑی عمر کی خواتین ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مرد مریضوں کے مقابلہ میں خواتین میں فالج کی وجہ سے معذوری کی شرح بھی زیادہ ہے۔اس موقع پر شفا کے نیورولوجسٹ ڈاکٹر وسیم طارق نے بتایا کہ فالج در اصل دوران خون میں خرابی کی بناء دماغ یا ریڑھ کی ہڈی کے متاثر ہونے کی بناء واقع ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں فالج کے 60فیصد مریض 60سال سے زائد عمر کے ہوتے ہیں۔اور پوری دنیا میں 60لاکھ سے زیادہ اموات فالج کے نتیجہ میں ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر فرحت شعیب نے بتایا کہ فالج ایک قابل علاج مرض ہے اگر اس کا بروقت علاج شروع کر دیا جائے۔نیورولوجسٹ ڈاکٹر محمد امجد نے بتایا کہ بلڈ پریشر، ذیابیطس،کولیسٹرول میں زیادتی،تمباکو کا کسی صورت میں استعمال بالعموم فالج کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فالج کے نتیجہ میں زبان میں لکنت،چہرے کا ٹیڑھا ہونا، ہاتھ پاؤں میں غیر معمولی کمزوری محسوس ہونا، نظر کا دھندلا جانا جیسی علامات فالج کی نشاندہی کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ فالج کے حملہ میں تکلیف کا ہونا شامل نہیں ہے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر آپ کی فیملی میں کسی کو فالج کا حملہ ہو چکا ہے اور آپ خود نمک زیادہ استعمال کرتے ہیں تو آپ کو فالج کا خطرہ زیادہ ہے اس لئے نمک سے پرہیز کیجئے۔انہوں نے بتایا کہ فالج کے علاج میں دوا کے ساتھ ساتھ فزیو تھراپی بہت مدد گار ہوتی ہے۔ عالمی یوم فالج کے اس موقع پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں اور اس کی G-10میں موجود برانچ میں عوام کیلئے فری سکریننگ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کے بلڈ شوگر،کولیسٹر ول،بلڈ پریشروغیرہ کے ٹیسٹ مفت کئے گئے۔لوگوں کی اس بڑی تعداد نے اس سہولت سے فائدہ اٹھا یا

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی