تھر پارکر میں پانی و غذائی قلت اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث خواتین اوربچوں سمیت لوگوں کی اموات پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش

بدھ 29 اکتوبر 2014 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تھر پارکر میں پانی و غذائی قلت اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث خواتین اوربچوں سمیت لوگوں کی اموات پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ تھر پارکر میں لوگوں کی روزانہ اموات کے باوجود مئوثر اور ٹھوس اقدامات نہ کرنا پیپلزپارٹی اورحکومت سندھ کی کھلی بے حسی ہے ۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تھرمیں معصوم بچے،خواتین،بزرگ اورنوجوان بے بسی کی تصور بنے ہوئے ہیں اور پرنٹ و الیکٹرونک میدیا پر تھر پارکر کی صورتحال کی واضح نشاندہی کے بعد بھی حکومت سندھ ، اس کے وزراء اور ارکان اسمبلی نے نظریں چرا رکھی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ تھر پارکر میں لوگوں کی اموات اور اس کی روک تھام کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نہ کرنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت سندھیوں سے کتنی مخلص ہے اورہر ذی شعور شخص اس بات کا اندازہ لگا سکتا ہے کہ سندھی عوام کیلئے جتنے دعوے اور وعدے پیپلزپارٹی اور حکومت سندھ کرتی چلی آئی ہے اس میں وہ کس حد تک کامیاب اور پورا اتری ہے ؟۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور حکومت سندھ کے وزراء اور ارکان اسمبلی میں ذرا برابر بھی دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہوتا تو آج تھر پارکر میں خواتین ، بچے ، بزرگ اور نوجوان غذا ، پانی کی قلت اور طبی سہولیات کے فقدان کے سبب موت کے گھاٹ نہیں اتر رہے ہوتے اور تھر پارکر کے معصوم لوگوں کی اموات کی ذمہ داری مکمل طور پر پیپلزپارٹی اور حکومت سندھ پر عائد ہوتی ہے ۔

رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ تھر پارکر میں غذا اور پانی کی قلت اور طبی سہولیات کے فقدان کے باعث خواتین ، بچوں سمیت لوگوں کی اموات کے مسلسل واقعات پر حکومت سندھ کی مجرمانہ غفلت اور خاموشی کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور تھر پار کر کے عوام کو غذا ، پانی اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر سطح پر مثبت اقدامات فی الفور بروئے کار لائے جائیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی