بند کریں
صحت صحت کی خبریںہمایوں سعید روبصحت ہونے کے بعد بنکاک سے وطن واپس پہنچ گئے

صحت خبریں

وقت اشاعت: 31/10/2014 - 14:47:18 وقت اشاعت: 31/10/2014 - 13:09:29 وقت اشاعت: 31/10/2014 - 12:41:18 وقت اشاعت: 31/10/2014 - 12:37:57 وقت اشاعت: 31/10/2014 - 12:08:10 وقت اشاعت: 31/10/2014 - 11:50:21 وقت اشاعت: 30/10/2014 - 22:52:56 وقت اشاعت: 30/10/2014 - 22:52:56 وقت اشاعت: 30/10/2014 - 22:25:27 وقت اشاعت: 30/10/2014 - 20:25:17 وقت اشاعت: 30/10/2014 - 19:59:36

ہمایوں سعید روبصحت ہونے کے بعد بنکاک سے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء ) اداکارہمایوں سعید بنکاک میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد روبصحت ہونے پر وطن واپس پہنچ گئے ،ہمایوں سعیدنے اپنی فلم کے پیپرورک کوحتمی شکل دینا شروع کر دی ۔چند روز قبل ہمایوں سعید اپنی اہلیہ ثمینہ ہمایوں اور فلم پروڈیوسر شہزادنصیب کے ہمراہ بنکاک میں فلم کی شوٹنگ کیلئے لوکیشن دیکھنے کیلئے گئے تھے جہاں انکی گاڑی کا ٹرالے سے ایکسیڈنٹ ہوگیا تھااور ہمایوں سعید اس حادثے میں زخمی ہوگئے جہاں انہیں چند روز ہسپتال میں زیر اعلاج رہنا پڑا ۔

حالت بہترہونے پرڈاکٹروں نے انہیں ہسپتا ل سے ڈسچارج کردیا جس کے بعد وہ پاکستان واپس پہنچ گئے۔واپسی پر انہوں نے آرام کرنے کی بجائے اپنی فلم کی شوٹنگ کیلئے حتمی تیاریوں کا آغاز کردیا ۔

31/10/2014 - 11:50:21 :وقت اشاعت