- Home
- Health
- Health News
- وفاقی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کی خوشحالی کیلئے نئے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا، چوہدری شجاعت
وفاقی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کی خوشحالی کیلئے نئے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا، چوہدری شجاعت
(جاری ہے)
منگل کو یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ بعض سیاسی عناصر اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور قابل اعتراض سرگرمیوں سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں جن کا مقصد محض میڈیا میں پبلسٹی حاصل کرنا ہے۔
لیکن عوام ان ہتھکنڈوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ سچ اور جھوٹ میں تمیز کرنے کا شعور رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قومی بجٹ کے موقع پر ایسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں جن سے حکومت کی توجہ عوام کی بھلائی اور خوشحالی کے منصوبوں کے بجائے سیاسی محاذ آرائی اور باہمی کشمکش کی طرف مبذول ہو سکے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مقررہ حدود و قیود کے اندر رہ کر کام کرنے والوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی جا سکتی لیکن اگر کسی ادارے کی طرف سے ملک کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہو تو اس اقدام کو صرف نظر نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت مفاہمت اور رواداری کی قائل ہے اور شروع دن سے ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں لیکن اپوزیشن جماعتیں افہام و تفہیم کے بجائے ہنگامہ آرائی اور ہٹ دھرمی کی راہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے پاکستان کی قومی تاریخ کے ہر اہم موڑ پر ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے جو جراتمندانہ فیصلے کئے ان کی بدولت آج ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی کی منازل حاصل ہوئی ہیں اور وسائل میں اضافے سے مالی سال 2007-08 ء کے سالانہ میزانیے میں غریب و متوسط طبقہ کی خوشحالی اور عوام کو زیادہ سے زیاد ہ ریلیف دینے کیلئے فلاحی منصوبوں کے نئے پیکیج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں عام آدمی کیلئے خوشحال زندگی کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور فی کس آمدنی میں اضافے سے لوگوں کی قوت خرید بڑھی ہے انہوں نے کہا کہ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور اپنی کارکردگی کے بل بوتے پرعام انتخابا ت میں واضح کامیابی حاصل کرکے ملکی تعمیر و ترقی کے موجودہ ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے۔Your Thoughts and Comments
مزید صحت سے متعلق خبریں
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات
تاریخ اشاعت : 2021-02-27
-
کووڈ ٹو کی لپیٹ میں آنے والے دٴْنیا بھر کے 92 ممالک میں پاکستان بھی شامل پاکستان میں سارس کووڈ ٹو کی تشخیص کے حوالے ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-27
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 5 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات
تاریخ اشاعت : 2021-02-27
-
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان کے دن منائے جائیں گے
تاریخ اشاعت : 2021-02-26
-
تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کی عوام کوان کااصل حق دلوانے میں تاریخی کرداراداکررہی ہے۔وزیر صحت پنجاب وزیرصحت ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-25
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 9 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال ،ڈاکٹر مظہر حیات
تاریخ اشاعت : 2021-02-25
-
مکوانہ، 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی کوروناویکسینیشن کا آغاز مارچ سے کیا جائیگا، ڈی ای او
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشد وزیر صحت ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
جنرل ہسپتال میں3 روزہ کلینکل کورس کا اختتام ، صوبہ بھر سے سینئر گائنی ڈاکٹرز کی شرکت خواتین کی صحت ،خصوصاً حمل ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
7گھنٹے سونے والے نوجوان بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، طبی ماہرین
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.