بالی ووڈ اداکاررشی کپور صحت یاب، ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

بالی ووڈ اداکاررشی کپور صحت یاب، ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق ادکار ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق 62 سالہ اداکار کو بدھ کے روز معروف اسپتال لیلاوتی میں داخل کیا گیا تھا جنہیں گزشتہ روز صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ بالی ووڈ کی مشہور فلمیں بوبی اور قرض کے اداکار رشی کپور نے حال ہی میں انڈین فلمز دو دونی چار اور کامیاب فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئرمیں کام کیا ہے۔

Your Thoughts and Comments