پولیو سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی انسداد پولیو مہم کی نگرانی کریں ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ہفتہ 1 نومبر 2014 19:22

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پولیو سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی انسداد پولیو مہم کی نگرانی کریں اور عوام کو اس موذی مرض سے متعلق آگاہی فراہم کریں اور والدین کو قائل کریں کہ انکار کی صورت میں انکے بچے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے معذور ہو سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیو سے متعلق صوبائی سیکریٹری صحت ارشد بگٹی کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر کیا، اجلاس میں صوبائی وزراء رحمت صالح بلوچ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، میر سرفراز بگٹی، نواب ایاز خان جوگیزئی، سردار مصطفی خان ترین، صوبائی مشیر سردار رضا محمد بڑیچ، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، انسپکٹر جنرل پولیس عملیش خان ، پرنسپل سیکریٹری محمد نسیم لہڑی، سیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن عبد ا لصبور کاکڑ، سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن قمبر دشتی، ڈائریکٹر جنرل صحت نصیر احمد بلوچ سمیت محکمہ صحت کے متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ پولیو ہمارے بچوں کو مستقل طور پر اپاہچ بنا رہا ہے اس لیے پولیو سے بچوں کو محفوظ رکھنا عظیم جہاد اور قوم و انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے، انہوں نے کہا کہ سوائے چند ممالک کے دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہو گیا ہے ، اس موذی مرض سے ایک جانب ہمارے بچے معذوری کا شکار ہو رہے ہیں تو دوسری جانب ہم پر بین الاقوامی سفر پر پابندیاں لگنے کا بھی خدشہ ہے، ملک سے پولیوکا خاتمہ نہ ہونا پوری دنیا کے لیے باعث تشویش بنا ہوا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو بھی مزید موثر بنایا جائے، انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں خراب کارکردگی اور نتائج نہ دینے والے افسران اور ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کیجائے گی، ہمارے لیے افراد نہیں بلکہ مقاصد اور عوام کی خدمت اہمیت رکھتی ہے، وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سمیت کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جائے اور ان ہسپتالوں کی حالت زار اور عوام کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری صحت سے بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں کو ایک ارب روپے کے آلات کی فراہمی کی تفصیلات طلب کیں اور انہیں ہدایت کی کہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے ان ہسپتالوں کو فراہم کردہ ادویات اور آلات کی فراہمی کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا جائے تاکہ لوگ ان سہولیات سے استفادہ کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی