بند کریں
صحت صحت کی خبریںدوسرے راؤنڈ کے انقلاب جلسے سٹیٹس کو کی حامی قوتوں کے چاروں طبق روشن کر دینگے‘ ڈاکٹر طاہر ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 01/11/2014 - 23:06:58 وقت اشاعت: 01/11/2014 - 22:48:58 وقت اشاعت: 01/11/2014 - 22:33:34 وقت اشاعت: 01/11/2014 - 22:33:34 وقت اشاعت: 01/11/2014 - 21:30:57 وقت اشاعت: 01/11/2014 - 21:14:57 وقت اشاعت: 01/11/2014 - 20:42:32 وقت اشاعت: 01/11/2014 - 20:21:16 وقت اشاعت: 01/11/2014 - 19:22:14 وقت اشاعت: 01/11/2014 - 18:49:35 وقت اشاعت: 01/11/2014 - 18:24:32

دوسرے راؤنڈ کے انقلاب جلسے سٹیٹس کو کی حامی قوتوں کے چاروں طبق روشن کر دینگے‘ ڈاکٹر طاہر القادری

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے بعد شروع ہونیوالے دوسرے راؤنڈ کے انقلاب جلسوں اور ملک گیر دھرنا تحریک سے ہر طرح کی منفی پراپیگنڈہ مہم اپنی موت آپ مر جائے گی اور استحصالی نظام کی سر پرست سٹیٹس کو کی حامی قوتوں کے چاروں طبق روشن ہو جائیں گے ، اوور سیز پاکستانی عوامی تحریک کو بطور سیاسی جماعت بحال کرنے کے فیصلے پر بہت خوش ہیں ،عوامی تحریک کو دنیا بھر میں مقیم محب وطن قابل پاکستانیوں سے مل کر سب سے بڑی سیاسی ،جمہوری جماعت بنائیں گے جس کے پلیٹ فارم پر ہر پڑھا لکھا شہری بلا تفریق اپنا قومی سیاسی کردار ادا کر سکے گا ،اوورسیز پاکستانی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار حکمرانوں کا کڑا احتساب چاہتے ہیں شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے بہنے والے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، 10نکاتی عوامی ایجنڈے کی تکمیل تک انقلاب کا سفر جاری رہے گا ۔عوام دوست ایجنڈے کو سبو تاژ کرنے کیلئے ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلی گئی جسے عوامی تحریک کے پر عزم اور جان نثار کارکنوں نے ناکام بنا دیا اور کارکنوں نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں جرات و بہادری کی ایک نئی تاریخ رقم کی ۔

ان خیالات کا اظہار قائد پاکستان عوامی تحریک نے کینیڈا میں مقیم سر کردہ پاکستانی شہریوں کے وفود سے بات چیت کے دوران کیا ۔مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے گذشتہ روز کینیڈا میں مصروف ترین دن گزارا اور مختلف وفود سے ملک کے سیاسی ،معاشی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نا اہل حکمرانوں ،کرپٹ سرکاری مشینری اور فرسودہ نظام کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔

ہر پاکستانی کو خواہ وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں رہائش پذیر ہے اسے اپناقومی سیاسی کردار ادا کرنا ہو گا اور پا کستان کی تعمیر نو کی اس جدوجہد مین حصہ لینا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف جنگ ختم نہیں شروع ہوئی ہے۔پاکستان عوامی تحریک ایسے ایسے شہروں میں جلسے اور دھرنے دے رہی ہے،ماضی میں جس کی کسی جماعت کو جرات نہ ہو سکی ۔70دن کے دھرنے نے حکمران جماعت کے گونگے اراکین اسمبلی کو بھی زبان دے دی اور وہ اراکین جوان حکمرانوں سے ملاقاتوں کا وقت مانگتے تھے آج وہ انہی حکمرانوں کی کرپشن کے دستاویزی ثبوت سامنے لانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور پارلیمنٹ میں دھرنے کے خلاف تقریریں کرنے والے بھی اپنے مطالبات منوانے کیلئے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے دینے کی باتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منفی پراپیگنڈہ مہم ہمارے کارکنوں کے حوصلے نہیں توڑ سکتی وہ پہلے سے زیادہ پر جوش اور مستعد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طاقت ور حکمرانوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج اسلام آباد کے پر آشوب سفر اور دھرنے کا نتیجہ ہے ورنہ ماضی میں تو اس کی کوئی جرات بھی نہیں کر سکتا تھا۔قائد عوامی تحریک نے بتایا کہ 7نومبر سے امریکا کے تنظیمی دورے کا آغاز کروں گا ۔7نومبر کو نیو یارک 8نومبر کو ڈیلاس اور 9نومبر کو ہیوسٹن میں پاکستانی کمیونٹی کے عظیم الشان کنونشنز سے خطاب ہو گا ۔ان کنونشنز میں امریکہ میں مقیم ڈاکٹرز ،انجنئیرز اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

01/11/2014 - 21:14:57 :وقت اشاعت