ایم کیو ایم عوام کے غصب شدہ حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد جاری رکھے گی،محمد طاہر کھوکھر

متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ مظلوم ، محکوم ،پسے طبقات کی آواز ہر فورم پر اٹھائی ،وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر

اتوار 2 نومبر 2014 15:42

مظفرآباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 2 نومبر 2014) ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر ‘ جوائنٹ انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی محمد طاہر کھوکھرنے کہا ہے کہ ایم کیو ایم عوام کے غصب شدہ حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد جاری رکھے گی۔ تاریخ گواہ ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ مظلوم ، محکوم اور پسے ہوئے طبقات کی آواز ہر فورم پر اٹھائی اور ان کے حقوق کیلئے عملی اقدامات کیے۔

ایم کیو ایم واحد تحریک ہے جس نے متوسط طبقات کے نمائندگان کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دلائی جب تک ملک کے ہر مجبور، مظلوم ، بے بس ، متوسط طبقہ کے افراد کو آئین کے تحت مساویانہ بنیادوں پر حقوق نہیں مل جاتے ایم کیو ایم کی جدوجہد جاری رہے گی۔ کارکنان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہا کہ ملک اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے‘ دہشت گردملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب عوام غربت ‘ جہالت اور بے روزگاری میں مبتلا اور دور وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں‘ جاگیردار ‘ وڈیرے ‘سرمایہ دار عیاشیاں کر رہے ہیں‘ حکمران طبقہ اور بیوروکریسی وسائل پر قابض ہیں ان حالات میں عوام پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ اپنے حقو ق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور فرسود ہ نظام سے بغاوت کریں۔

(جاری ہے)

ہمیں ایک نئے پاکستان کے لیے مخلص ، ایماندار، دیانتدار، تعلیم یافتہ اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والی قیادت کا انتخاب کرنا ہو گا۔ اس وقت ملک میں عام آدمی کی نمائندگی صرف ایم کیو ایم کر رہی ہے۔ کارکنان قائد تحریک الطاف حسین بھائی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ ملک سے غربت، جہالت، بیروزگاری کے خاتمہ اور معاشی ترقی کے لیے ہمیں فرسودہ اور گلے سڑے استحصالی نظام سے جان چھڑانا ہو گی۔

موجودہ نظام صرف چند سو خاندانوں کو تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ ملکی سرمایہ صرف چند خاندانوں کے کنٹرول میں ہے۔ پاکستان کے قیام کا مقصد صرف چند لوگوں کے مفادات کا تحفظ نہیں بلکہ اسلامی فلاحی مملکت کا قیام تھا۔ اس لیے عوام کو اپنے حقوق کے لیے گلے سڑے نظام سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا اور پرامن جدوجہد کے ذریعے نظام بدلنا ہو گا۔ ایم کیو ایم عوام کی حکمرانی کے قیام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی