28سالہ سعودی شہری کا وزن 400کلوگرام تک پہنچ گیا،بسترسے اٹھنا ناممکن

پیر 3 نومبر 2014 18:31

28سالہ سعودی شہری کا وزن 400کلوگرام تک پہنچ گیا،بسترسے اٹھنا ناممکن

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء)اٹھائیس سالہ سعودی شہری آدم محمد عبدالحمید الجاسم کا وزن 400 کلوگرام تک پہنچ گیا ہے ۔ موٹاپے کی وجہ سے بستر سے اٹھنا بھی ممکن نہ رہا۔اپنے پاوں پر چلنا الجاسم کے لیے ایک خواب بن کر رہ گیا۔ علاج کے لیے شاہ عبدالعزیز تک جانا دوبھر ہونے سے علاج معالجہ بھی روک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی قصبے الحفوف کا غربت زدہ رہائشی الجاسم پانچویں جماعت کے بعد سکول نہیں جا سکا۔

سکول چھوڑنے کے بعد وہ گھر ہی کا ہو کر گیا تو اسے موٹاپے نے آلیا۔ اب تک اس کا وزن 400 کلو گرام ہو چکا ہے۔اس غیر معمولی وزن نے اس کے روزمرہ کے معمولات کو بھی سخت مشکل سے دو چار کر دیا ہے، کیونکہ وہ اب آسانی سے چل سکتا ہے نہ بیٹھ سکتا ہے اس لیے بستر سے لگ کر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

الجاسم جتنا موٹا ہے اس کا غربت کی وجہ گھر اسی قدر تنگی کا شکار یعنی صرف 40 مربع میٹر پر محیط ہے۔

مفلسی کے آئینہ دار اس گھر میں چوہوں اور کیڑوں مکوڑوں کی بھی یلغار رہتی ہے۔اپنی مفلسی کی وجہ سے الجاسم نے کوئی جم جوائن کیا ہے نہ ہی اپنی صحت کے پیش نظر کوئی سوشل انشورنس لے سکا ہے ۔ اس صورت حال میں وہ صرف بستر پر پڑا رہنے پر مجبور ہے۔الجاسم کے مطابق اپنے پاوں پر چلنا اب اس کا ایک خواب ہے کہ وہ کب بہتر ہو اور اپنے پاوں پر چلے ۔الجاسم کا کہنا ہے'' ایک رحم دل سعودی شہری باسم الغد یر میری مالی مدد کرتا ہے لیکن میری حالت جس قدر خراب ہے اس کے لیے مجھے اس سے کہیں زیادہ مالی امداد کی ضرورت ہے۔ الجاسم نے کہا کہ اب مجبورا میں نے شاہ عبدالعزیز نیشنل گارڈز ہسپتال سے اپنا علاج کرانا بھی بند کرا دیا ہے۔ کیونکہ میرے لیے تو اب ہسپتال پہنچنا ہی ممکن نہیں رہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی