بند کریں
صحت صحت کی خبریںامریکہ کی سانحہ واہگہ بارڈر پوسٹ کی بھرپور مذمت ، پاکستانی تحقیقاتی ایجنسیوں کو مددکی پیشکش ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 05/11/2014 - 12:56:32 وقت اشاعت: 05/11/2014 - 12:45:45 وقت اشاعت: 05/11/2014 - 12:43:48 وقت اشاعت: 05/11/2014 - 11:57:51 وقت اشاعت: 03/11/2014 - 22:42:03 وقت اشاعت: 03/11/2014 - 21:12:42 وقت اشاعت: 03/11/2014 - 20:24:44 وقت اشاعت: 03/11/2014 - 19:55:12 وقت اشاعت: 03/11/2014 - 19:11:09 وقت اشاعت: 03/11/2014 - 18:31:40 وقت اشاعت: 03/11/2014 - 17:17:16

امریکہ کی سانحہ واہگہ بارڈر پوسٹ کی بھرپور مذمت ، پاکستانی تحقیقاتی ایجنسیوں کو مددکی پیشکش

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء )امریکہ نے واہگہ بارڈ پوسٹ پراتوار کے روز دہشت گردوں کی جانب سے دلخراش دہشتگردانہ خودکش حملہ جس میں 60 بیگناہ انسانوں کو اپنی جانوں سے محروم اور سینکڑوں کو زخمی کر دیا گیا کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے سانحہ واہگہ بارڈر پوسٹ کی تحقیقات کرنے والے اداروں کو ہر ممکنہ امدادکی پیشکش کر دی ہے تا کہ وہ اس حملہ کی منصوبہ بندی کرنے والوں اور اس کو عملی جامہ پہنانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا سکیں۔

پیر کے روز امریکی سفارتخانہ سے جاری ایک بیان میں امریکہ نے واہگہ بارڈ پوسٹ پراتوار کے روز دہشت گردوں کی جانب سے فاتر العقل دہشتگردانہ خودکش حملہ کی مذمت کی ہے ۔ اس حوالے سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ وہ امریکی عوام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں ،حکومت اور پاکستانی عوام کی خدمت میں بھرپورمذمت ،افسوس اور ہمدردی کا اظہار کر تے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ دہشت گردوں کی جانب سے انسانی زندگیوں اور جانوں کے احترام کی کھلے عام نفی ہے۔رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستانی عوام کی دہشت گردی کے خلاف ،قانون کی بالا دستی،اور اپنے اور اپنے بچوں کے لئے ایک پرامن بقائے باہمی پر مبنی معاشرے کے قیام کے لئے کی جانے والی کوشیشوں میں اپنی بھرپور حمایت اور امداد کے عزم پر بھرپور طریقہ سے قائم ہے۔رچرڈ اولسن نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی جانب سے اس حملہ کی منصوبہ بندی کرنے والوں اور اس کو عملی جامہ پہنانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشیشوں کی بھرپورحمایت کرتے ہیں اوراس حوالے سے اس دلخراش دہشتگردی کے واقعہ کی تحقیقات کرنے والے اداروں کی ہر ممکنہ امداد کے لئے تیار ہیں۔

03/11/2014 - 21:12:42 :وقت اشاعت