بند کریں
صحت صحت کی خبریںپاکستان میں جاری انسداد پولیو مہم کے دشمن کھل کر سامنے آگئے

صحت خبریں

وقت اشاعت: 05/11/2014 - 14:36:35 وقت اشاعت: 05/11/2014 - 14:13:58 وقت اشاعت: 05/11/2014 - 14:05:45 وقت اشاعت: 05/11/2014 - 12:56:32 وقت اشاعت: 05/11/2014 - 12:45:45 وقت اشاعت: 05/11/2014 - 12:43:48 وقت اشاعت: 05/11/2014 - 11:57:51 وقت اشاعت: 03/11/2014 - 22:42:03 وقت اشاعت: 03/11/2014 - 21:12:42 وقت اشاعت: 03/11/2014 - 20:24:44 وقت اشاعت: 03/11/2014 - 19:55:12

پاکستان میں جاری انسداد پولیو مہم کے دشمن کھل کر سامنے آگئے

چار سدہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) پاکستان میں جاری انسداد پولیو مہم کے دشمن کھل کر سامنے آگئے ، چار سدہ میں پولیو ویکسی نیشن مہم کیخلاف اشتہاری مہم کا آغاز ، دیواروں پر پولیو ویکسی نیشن کیخلاف پمفلٹ آویزاں کردیئے گئے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے چلائی جانے والی مہم کیخلاف چار سدہ میں دیواروں پر پمفلٹ آویزاں کردیئے گئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے دشمن خفیہ طور پر کام نہیں کررہے اب وہ پاکستان کیخلاف کھل کر سامنے آگئے ہیں ۔ چار سدہ میں دیواروں پر آویزاں پمفلٹ میں لکھا گیا ہے کہ پولیو کے خلاف چلائی جانے والی مہم سازش ہے پولیو ویکسی نیشن میں بانجھ پن کے اجزاء شامل ہیں لہذا بچوں کو پولیو ویکسی نیشن نہ پلائی جائے ۔

05/11/2014 - 12:43:48 :وقت اشاعت