واٹر بورڈ نے عشرہ محرم بالخصوص 9محرم اور یوم عاشور پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا،قطب الدین شیخ

بدھ 5 نومبر 2014 17:46

کراچی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر واٹر بورڈ نے عشرہ محرم بالخصوص 9محرم اور یوم عاشور پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایااور موثر انتظامات کئے گئے ،اس سلسلہ میں منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ قطب الدین شیخ نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ نے 9 اور10 محرم ہی نہیں بلکہ بارش کے دوران بھی شہر میں فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سہولتیں فراہم کیں اور واٹر بورڈ کے فیلڈ افسران واسٹاف نے محنت ، لگن و دیانت داری سے اپنے فرائض انجام دیئے جس کے لئے ان کی کارکر دگی با عث تحسین ہے اور توقع ہے کہ واٹر بورڈ کے افسران و اسٹاف اسی طرح نہایت ذمہ داری کے ساتھ شہریوں کو محدود وسائل کے با وجود پانی و سیوریج کی سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار شہر کے پانچوں اضلاع کے ہنگامی دوروں کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وزیر بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے بھی یہ ہدایات جاری کی تھیں کہ واٹر بورڈ عشرہ محرم کے دوران خاص طور پر یوم عاشور پر پانی کی ہر جگہ فراہمی کو یقینی بنائے لہٰذا ان کی ہدایات کی روشنی میں واٹر بورڈ نے ایک مو ثر حکمت عملی وضع کی اور اس پر خوش اسلو بی سے عملدرآمد کیا جبکہ کے ۔

(جاری ہے)

الیکٹرک انتظامیہ نے بھی کافی حد تک واٹر بورڈ سے تعاون کیا اور پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی ما سوائے چند گھنٹوں کے مسلسل جاری رہی ،ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرٹیکنیکل سر وسز افتخار احمد خان کے ہمراہ 9 ۱ور 10 محرم کو پانچوں اضلاع کا مختلف اوقات میں ضلع کے زون چیف انجینئرز اور متعلقہ افسران کے ساتھ رات گئے تک دورہ کیا اور دونوں دن شہر کی صورتحال سے آگاہی کے لئے فیلڈ افسران سے مسلسل رابطہ بر قرار رکھا ،ایم ڈی واٹر بورڈ نے ہر ضلع کے وزٹ کے دوران خاص طور پر 9 ۱ور 10 محرم کو ان علاقوں کا دورہ کیا جہا ں سے یوم عاشور کے جلوس کو گزرنا تھا جبکہ انہوں نے دوسرے اضلاع کی امام بارگاہوں ، مجلسوں کی جگہوں کا فراہمی و نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لینے کے لئے خاص طور پر دورہ کیا اور ان مواقع پر متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ عزاداران کو کسی بھی جگہ پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے لہٰذا بلک اور آپریشن کے دونوں شعبہ ایک دوسرے سے رابطہ میں رہیں اور باہمی تعاون سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں جبکہ ایم ڈی واٹر بورڈ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز افتخار احمد خان اور تمام چیف انجینئرز کو پہلے ہی ہدایات جاری کر دی تھیں کہ وہ دوران محرم فراہمی آب کی بہترین سہولتوں کو ممکن بنائیں ،انہوں نے تمام چیف انجینئرز خاص طور پر چیف انجینئر صدر محمد عارف خان اور ان کے افسران و اسٹاف کی کارکر دگی کو سراہا جنہوں نے یوم عاشور کے مر کزی جلوس میں پانی کی فراہمی کے موثر انتظامات کئے واٹر بورڈ کے افسران نے کسی بھی جگہ پانی کی کمی کو واٹر ٹینکر کے زریعے پورا کیا جبکہ بجلی کی مستقل فراہمی کے با عث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن ،پپری ،گھارو اور حب پمپنگ اسٹیشن سے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری رہی،ایم ڈی واٹر بورڈ نے ضلعی ایڈ منسٹریٹر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے واٹر بورڈ کے اسٹاف کے ساتھ تعاون کیا۔

دریں اثناء ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سر وسز بھی ضلعی چیف انجینئرز کے ہمراہ محرم الحرام کے دوران مختلف علا قوں کا دورہ کر تے رہے تاکہ پانی و نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا جاتا رہے ،انہوں نے 9محرم کو دوران وزٹ متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی دیں اور مختلف جگہوں کا خاص طور پر پمپنگ اسٹیشنز کی کارکر دگی کا جائزہ لیا اور انہوں نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے دورہ کے مو قع پر چیف انجینئر ز بلک ، سپلائی اور الیکٹریکل و میکنیکل کو بھی ہدایات دیں کہ چیئر مین واٹر بورڈ اور ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایات پر سختی سے عمل کیاجائے جس کے باعث ہرضلع میں پانی کی مسلسل فراہمی اور اوور فلو نہ ہونے کو ممکن بنایا اور جن مین ہولز پر ڈھکن نہیں تھے یا مرمت طلب تھے ان کو درست کر دیا گیا ، محرم الحرام کے دوران یکم محرم ہی سے سہولتوں کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے تھے جن کے مثبت نتائج بر آمد ہوئے ، واضح رہے کہ تمام ضلعی چیف انجینئرز کے دفاتر بھی کھلے رہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی