بند کریں
صحت صحت کی خبریںہم نے پنجاب پولیو فری بنایا، اب روزانہ معصوم بچے اس کا شکار ہو رہے ہیں‘ چودھری پرویزالٰہی ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 05/11/2014 - 22:36:11 وقت اشاعت: 05/11/2014 - 22:31:57 وقت اشاعت: 05/11/2014 - 20:17:49 وقت اشاعت: 05/11/2014 - 20:02:39 وقت اشاعت: 05/11/2014 - 19:17:19 وقت اشاعت: 05/11/2014 - 19:17:19 وقت اشاعت: 05/11/2014 - 18:30:15 وقت اشاعت: 05/11/2014 - 17:46:33 وقت اشاعت: 05/11/2014 - 17:41:08 وقت اشاعت: 05/11/2014 - 17:41:08 وقت اشاعت: 05/11/2014 - 17:11:59

ہم نے پنجاب پولیو فری بنایا، اب روزانہ معصوم بچے اس کا شکار ہو رہے ہیں‘ چودھری پرویزالٰہی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب کو پولیو فری بنایا جبکہ شہبازشریف کی ناقص ہیلتھ پالیسی کی وجہ سے روزانہ معصوم بچے اس کا شکار ہو رہے ہیں، 2007ء میں جب ہماری حکومت کی مدت مکمل ہوئی تھی تو پنجاب میں پولیو کے نئے کیسیز کی تعداد صفر ہو چکی تھی، صحت کے شعبہ میں ہماری کارکردگی کو ورلڈ بنک، اے ڈی ایف ، ڈیفڈ اور یونیسیف سمیت تمام عالمی اداروں نے تعریف کی تھی، ہم نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، یونیسف اور دیگر عالمی ڈونر ایجنسیوں کے تعاون سے پولیو، ہپاٹائٹس، ایڈز اور دیگر جان لیوا بیماریوں کے خاتمہ کیلئے ساڑھے چھ ارب روپے کی لاگت سے کامیاب اور موثر ترین مہم شروع کی تھی، ضلعی حکومتوں اور عالمی اداروں کے تعاون سے ملیریا رول بیک پراجیکٹ کے تحت مرحلہ وار سروے اور دیگر حفاظتی اقدامات کیے جاتے تھے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہبازشریف حکومت کی ناقص ہیلتھ پالیسی کی وجہ سے پنجاب میں پولیو کی بیماری دوبارہ پھیلنا شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے لاتعداد معصوم بچے زندگی بھر کیلئے معذوری کا شکار ہو رہے ہیں، صحت کے شعبہ کی طرف شہبازشریف حکومت کی عدم توجہ کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہو سکتا ہے کہ گلوبل پولیو اریڈیکیشن پروگرام کی ایک حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق دنیا میں پولیو کے سامنے آنے والے نئے کیسیز میں سے 80 فیصد پاکستان میں ہیں اور پولیو کے خاتمہ کی عالمی کوششوں کو موجودہ حکومت کی عدم توجہی اور ناقص ہیلتھ پالیسی کی وجہ سے بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلوبل پولیو اریڈیکیشن پروگرام کی حالیہ رپورٹ موجودہ حکومت کے منہ پر ایک طمانچہ ہے جو صحت عامہ کے شعبہ کو نظرانداز کر کے عوام کا اربوں روپیہ فضول اور نمائشی منصوبوں پر ضائع کر رہی ہے۔

05/11/2014 - 19:17:19 :وقت اشاعت