ملتان ،نہر کنارے سے ملنے والی دونومولود لاوارث بچیاں نشترہسپتال میں دم توڑ گئیں

ملتان ،نہر کنارے سے ملنے والی دونومولود لاوارث بچیاں نشترہسپتال میں ..

ملتان ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء )تین روز قبل نہر کنارے سے ملنے والی دونومولود لاوارث بچیاں نشترہسپتال میں دم توڑ گئیں۔نامعلوم افراد اتوار کے روز دنیا پور روڈ پربستی پیرمبارک شاہ کے قریب دو نو مولود بچیوں کو نہر کنارے پھینک کر فرار ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

راہگیروں کی اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے بچیوں کو نشتر ہسپتال میں داخل کرادیاگیا۔دونوں بچیوں کی کفالت کی ذمہ داری چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو نے اٹھا لی تھی لیکن ایک بچی منگل کی شب جبکہ دوسرے دوسری بچی بدھ کی صبح توڑ گئی۔

Your Thoughts and Comments