پرویز الٰہی پوائنٹ سکورنگ کا موقع جانے نہیں دیتے، پنجاب کے پونے دو کروڑ بچوں میں تین پولیو کیس ہیں‘خواجہ سلمان رفیق

بدھ 5 نومبر 2014 22:36

پرویز الٰہی پوائنٹ سکورنگ کا موقع جانے نہیں دیتے، پنجاب کے پونے دو کروڑ بچوں میں تین پولیو کیس ہیں‘خواجہ سلمان رفیق

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء ) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ، پولیو کے خلاف پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کو عالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے بھی تسلیم کیا ،پنجاب کے پونے دو کروڑ(پانچ سال سے کم عمر) بچوں میں سے پولیو کے رپورٹ ہونے والے کیس صرف تین ہیں ۔

خواجہ سلمان رفیق نے پرویز الٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہی (ن)لیگ فوبیا کے مریض ہیں حقائق جانے بغیر الزام تراشی شروع کردیتے ہیں۔ ملک بھر کے 230پولیو کے شکار بچوں میں سے پنجاب میں صرف تین ہی کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں بھکر میں پولیو کے شکار بچے کا وائرس ڈیرہ اسماعیل خان کے مخصوص پولیو وائرس سے مماثل ہے -چکوال میں پولیو کا شکار بچی کا وائر س کراچی کے علاقے گڈاپ کے پولیو وائرس سے مماثل ہے جبکہ شیخوپورہ میں پولیو کے شکار بچے کا وائرس لاہور کے پولیو وائرس سے مماثل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گمان کیا جاتا ہے کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرکے آنے والے متاثرین کی آزادانہ نقل و حمل کی وجہ سے مذکورہ کیس رپورٹ ہوئے تاہم بہترین پالیسی کی وجہ سے پولیو کے شکار بچوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے اور حکومت پنجاب صوبہ کو پولیو فری ہونے کے عزم پر سختی سے کاربند ہے ۔وزیراعلی پنجاب پولیو کے خلاف ویکسینیشن مہم کی نگرانی میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں پولیو کے خلاف ویکسینیشن مہم دیگر تمام صوبوں سے بہتر اور موثر ثابت ہورہی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی