بند کریں
صحت صحت کی خبریںواہگہ بارڈر خود کش دھماکے کے مزید دو زخمی دم توڑ گئے ، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63ہو گئی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 07/11/2014 - 15:44:39 وقت اشاعت: 07/11/2014 - 15:39:21 وقت اشاعت: 07/11/2014 - 13:26:54 وقت اشاعت: 07/11/2014 - 12:13:05 وقت اشاعت: 06/11/2014 - 22:32:49 وقت اشاعت: 06/11/2014 - 19:11:01 وقت اشاعت: 06/11/2014 - 19:05:18 وقت اشاعت: 06/11/2014 - 18:37:47 وقت اشاعت: 06/11/2014 - 18:31:11 وقت اشاعت: 06/11/2014 - 18:19:33 وقت اشاعت: 06/11/2014 - 16:52:39

واہگہ بارڈر خود کش دھماکے کے مزید دو زخمی دم توڑ گئے ، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63ہو گئی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء )واہگہ بارڈر کے قریب خود کش دھماکے کے مزید دو زخمی دم توڑ گئے ، ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 63ہو گئی۔لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج سانحہ واہگہ بارڈر میں زخمی ہونے والا چار سالہ مبشر رات گئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مبشر دھماکہ کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوا تھا اور ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھا تاہم وہ جانبر نا ہو سکا۔

کمسن مبشر سمیت خاندان کے چھ افراد واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اسی خاندان کے مزید سات افراد لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ملتان روڈ کا 18سالہ معیذ خود کش دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھاجہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا۔

06/11/2014 - 19:11:01 :وقت اشاعت