کوٹلی‘ ایک سال قبل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونیوالی جماعت نہم کی طالبہ کی یاد میں تقریب

جمعہ 7 نومبر 2014 12:13

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء)ایک سال قبل گورنمنٹ گرلزسکول نمبر1میں تقریب کے دوران دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرجانے والی جماعت نہم کی طالبہ مریم ظہیرمغل کی یادمیں ادارہ میں تقریب کاانعقاد،مریم ظہیرمرحومہ کے والدین،بہن بھائی،عزیزواقارب جب سکول میں مریم ظہیرکی یادمیں منعقدہ تقریب میں پہنچے توفضاسوگوارہوگئی،مریم ظہیرمغل کی گزشتہ سال انتقال سے قبل سکول کے سٹیج پردوران تقریب کی گئی پرفارمنس کی جب آڈیوسنائی گئی تواس کی ساتھی طالبات ،معلمات فرط جذبات سے رونے لگیں،مریم مغل کی یادمیں1منٹ کی خاموشی بھی اختیارکی گئی،مریم کی والدہ ادارہ کی معلمات اورساتھی طالبات غم سے نڈھال آنسوؤں کی لڑیاں جاری ہوگئیں،تقریب کے مہمان خصوصی پی پی پی آزادکشمیرحکومت کے مشیرمحمدالیاس چوہدری تھے،تقریب کی صدارت سابق پرنسپل گرلزکالج صفیہ الطاف نے کی،سٹیج پرمریم ظہیرمغل کے والدظہیرمغل اوروالدہ بھی بیٹھیں سٹیج سیکرٹری کے فرائض لبنیٰ اصغرنے سرانجام دیئے مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری نے اپنے خطاب میں کہاکہ مریم ظہیرمغل میری بیٹی اوربھتیجی جیسی تھی پچھلے سال جب اس کااسی سکول میں اسی سٹیج پرایک تقریب کے دوران سینکڑوں سکول کی طالبات اورمعلمات کے سامنے دل کادورہ پڑنے سے انتقال ہواتوسکول کے ساتھ ساتھ شہرکی بھی فضاسوگوارہوگئی،موت برحق ہے وقت معین ہے ہم سب نے یہاں سے رخصت ہوجاناہے مگرمریم ظہیرکی موت جس اندازسے ہوئی وہ لمحہ سکول کی طالبات اورمعلمات کبھی بھی بھول نہیں سکتیں والدین کے لیے بھی بہن بھائیوں اورعزیزوں کے لیے بھی ایک ایساصدمہ ہے جوساری زندگی وہ نہیں بھول سکتے مریم ظہیرہونہاراورذہین طالبہ تھی سکول کی تقریبات میں وہ بڑھ چڑھ کرحصہ لیتی تھی آج اس کے والدین اس کی ساتھی طالبات اوراس کے اساتذہ کرام اس کے غم میں غمزد ہ ہیں ہم بھی سوگوارخاندان کے دکھ میں شریک ہیں سکول کی صدرمعلمہ فرخندہ سلطانہ معلمات اورساتھی طالبات نے آج اپنی انتقال کرجانے والی ساتھی بہن اورطالبہ مریم ظہیرمغل کی یادمیں جس تقریب کاانعقادکیاہے وہ جہاں خوش آئندہے وہاں اس کی یادوں کوبھی زندہ کرنے کے مترادف ہے میں امیدکرتاہوں کہ مریم ظہیرکی برسی کی تقریب ہرسال ادارہ میں منائی جاتی رہے گی میں ادارہ کی لائبریری کواپ گریڈبھی کرونگااورلائبریری کوسکول کی مرحوم طالبہ مریم ظہیرمغل کے نام سے منسوب کرنے کااعلان بھی کرتاہوں اورلائبریری کے لیے کتب بھی خریدکرلونگاسکول کی طالبات کے لیے ادارہ کی سربراہ کونقددس ہزارروپے بھی پیش کرتاہوں سکول کے دیگرمسائل بھی حل کرنے کی بھرپورکوشش کرونگا،تقریب سے سابق پرنسپل مسزصفیہ الطاف،سابق ڈی ای اونیلم فیروز،میڈیم فرخندہ سلطانہ،لبنیٰ اصغر(سٹیج سیکرٹری)،استادافضل صابری، ممبرتعلیم کمیٹی راجہ غلام،صفیہ ہما،راجہ حبیب ایڈووکیٹ،لیاقت مغل ایڈووکیٹ،محمدکریم چوہدری،فیصل شاہ،اکرم شاہین،سندس الیاس،ماہ نورحمید،ماسٹریعقوب،مہہ جبین،آنسہ حمیدبٹ، صفیہ الطاف،آمنہ ظہیرکے علاوہ دیگرمقررین نے بھی خطاب کیاجبکہ تقریب میں تعجیلہ سلطانہ،جمیلہ سلطانہ،رخسانہ پروین،کوثرجبین،ممتازارشد،سینئرنائب صدرپی وائی اوالطاف بھٹی،ضلعی صدرپی ایس ایف سیدفیصل معروف،پی پی رہنماؤں راجہ حبیب الرحمن،چوہدری رشید،معروف قانون دان ظہیربابرچغتائی،استادافضل صابری، راجہ غلام، سردار اسلم، ماسٹریعقوب،اکرم شاہین،محمدکریم چوہدری،آڈٹ آفیسرمحکمہ زکواة سردارسلیم،حمیدزیدی،وقارچغتائی،مبارک بسمل،ماموں یونس،سیدشمس شاہ،ردیف بشیر،چوہدری نسیم،جاویدجنگیال، سائیں محمدحسین،ٹھیکیدارانور،نسیم جنگیال،ماسٹرسلیم، امتیاز مغل، فاروق مغل،معروف مغل،اعظم بھٹی،حاجی شاہد،لیاقت مغل ایڈووکیٹ،آصف مغل، محمدالیاس، شہزادمغل،اعجازمغل، احتشام مغل،ذیشان مغل،شاہدمغل،قاسم مغل، گڈومغل ، ڈاکٹرعاشق،نسیم بھٹی،مبارک بھٹی سمیت سکول کی معلمات طالبات سمیت مریم ظہیرمغل مرحومہ کے عزیزواقارب کی بھی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی