صحتمند ماحول کا قیام اولین ترجیح ہے عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو شہرکو صاف ستھرا اور مثالی ضلع بنا ئیں گے ،ماجد رضا غوری

جمعہ 7 نومبر 2014 17:09

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہا ہے کہ آلودگی سے پاک صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے ضلع کورنگی کی حدود میں کوڑا کرکٹ پھیلانے اور کچرے کو آگ لگانے پر عائد پابندی پر سختی عمل درآمد کی جائے ،متعلقہ افسران اور محکمہ سنیٹریشن کے انسپکٹرز ،سب انسپکٹرز اور مقدم حضرات کو ہدایت کی ہے کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کو بروئے کار لائیں اور کوڑا کرکٹ پھیلانے اور کچرے کو آگ لگا کر قدرتی ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت قانونی کاروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اورلانڈھی زون کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ ،ڈائریکٹر پارکس بلدیہ کورنگی ندیم شیخ ،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز ،کورنگی زون کے فوکل پرسن مبین صدیقی اور لانڈھی زون کے فوکل پرسن طلعت محمود بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے محکمہ ہیلتھ اور انسداد تجاوزات سیل کو ہدایت کی ہے کہ تمام زونز میں صفائی وستھرائی اور شاہراہوں فٹ پاتھوں پر سے غیر قانونی تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے اقدامات تیز کرکے عوام کو سہولت پہنچا ئی جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے کہاکہ صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے لئے اپنے تمام تر وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن نے متعلقہ محکمے کے ذمہ دران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی سے متعلق شکایات کے بروقت ازالے کے لئے اقدامات اور کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روزانہ کی بنیاد پر منتقلی کو یقینی بنا ئی جائے انہوں نے بتا یا کہ ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے امور کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے اور بلدیہ کورنگی کی جانب سے صفائی وستھرائی کا عمل دن اور رات انجام دیا جارہا ہے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن نے محکمہ ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی کے علاقائی انسپکٹرز ،سب انسپکٹرزاور مقدم حضرات کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ علاقائی سطح پر اور کچرا کنڈیوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے مکمل نگرانی میں روزانہ کی بنیاد پر انجام دیا جائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی