سندھ میں شوگر مل اونرز کی جانب سے شوگر ملیں چلانے بے جا تاخیر،کے کاشت کاروں نے گنے کی فصل احتجاجاََِ بطور چارا مویشیوں کو کھلانا شروع کر دی

ہفتہ 8 نومبر 2014 20:37

پنگریو ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) سندھ میں شوگر مل اونرز کی جانب سے شوگر ملیں چلانے میں کی جانے والی بے جا تاخیر کے بعد پنگریو سمیت زیریں سندھ کے کاشت کاروں نے گنے کی فصل احتجاجاََِ بطور چارا مویشیوں کو کھلانا شروع کر دی ہے کاشت کاروں نے کہا ہے کہ پندرہ ماہ تک گنے کی فصل کو اپنے بچوں کی طرح پالا ہے مگر شوگر مل اونرز ملیں چلانے میں مجرمانہ تاخیر کر رہے ہیں جس کی وجہ سے گندم کی بوائی کا سیزن گزرتا جا رہا ہے اب ہمارے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا کہ ہم گنے کی فصل مویشیوں کے چارے کے طور پر استعمال کر کے یا گنا نذر آتش کر کے کھیت خالی کریں اور اس میں گندم کی بوائی کریں جو کہ ہمارے لئے پورے سال کے پیٹ گذر کے لئے بہت ضروری ہے ادھر کاشت کار تنظیموں نے بھی شوگر ملیں تا حال نہ چلائے جانے کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ شوگر ملیں نہ چلنے کے باعث سندھ میں لاکھوں کاشت کاروں کو گندم کی بوائی میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں اگر کاشت کار وں نے گندم کی بوائی نہ کی تو جہاں ایک طرف وہ سال کی گندم سے محروم رہیں گے وہیں پر حکومت کی جانب سے مقرر کردہ گندم کا ٹارگٹ بھی پورا نہیں ہو سکے گا تفصیلات کے مطابق سندھ میں شوگر کین ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے شوگر مل مالکان نے اب تک کرشنگ سیزن شروع نہیں کیا شوگر کین ایکٹ کے تحت شوگر ملیں یکم اکتوبر کو چلائی جانی ہو تی ہیں مگر سندھ کے شوگر مل اونرز نے نومبر کا پہلا عشرہ بھی گذر جانے کے باوجود اب تک اپنی ملیں نہیں چلائیں جس کی وجہ سے سندھ میں گندم کی بوائی متاثر ہو رہی ہے اور لاکھوں کاشت کار وقت پر گندم بوائی کر نے سے محروم ہیں اس صورتحال میں پنگریو اور زیریں سندھ کے دیگر علاقوں کے کاشت کاروں نے گنے کی فصل احتجاجی طور پر مویشیوں کے چارے کے لئے استعمال کرنا شروع کر دی ہے اور گنے کی فصل کٹائی کر نے کے بعد کتر مشینوں کے ذریعے مویشیوں کو چارے کے طور پر کھلائی جا رہی ہے گنے کی فصل چارے کے طور پر کٹائی کر نے والے پنگریو کے کاشت کاروں نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں گنے کے بعد کھیتوں میں گندم کی بوائی کرنا ہے ہم نے شوگر ملیں چلنے کا انتظار کیا ہے تا کہ گنا شوگر ملوں کو سپلائی کر نے کے بعد کھیتوں میں گندم بوئیں مگر شوگر مل اونرز اپنی شوگر ملیں چلانے کے لئے تیار ہی نہیں ہیں اور آئیندہ ایک ماہ تک بھی شوگر ملیں چلنے کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے اس لئے ہم گنے کی قیمتی فصل تلف کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگرچہ گنا تلف کرنے سے ہمیں بہت معاشی نقصان ہوا ہے مگر ہمارے لئے گندم کی فصل کی بوائی بہت اہم ہے اس لئے کہ ہم سارا سال اس گندم کا آٹا ہی کھائیں گے گندم خریدنا ہمارے بس کی بات نہیں گندم ہماری اور ہمارے بچوں کی پورے سال کی روز ی ہے اس لئے اس کی بوائی بہت ضروری ہے ان کاشت کاروں نے مزید کہا کہ شوگر ملیں وقت پر نہ چلنے سے ہمیں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے مگر حکومت اس معاملے پر گونگی اور بہری بنی ہوئی ہے جو کہ قبل مذمت عمل ہے اس ضمن میں کئے جانے والے سروے کے مطابق زیریں سندھ کے کافی علاقوں میں کاشت کار گنے کی فصل مویشیوں کے چارے میں استعمال کر نے کے لئے کٹائی کر رہے ہیں اور خالی ہو نے والی زمین پر گندم کی بوائی کر رہے ہیں دریں اثناء کاشت کار تنظیموں سندھ آبادگار بورڈ، سندھ آبادگار تنظیم، ایوان زراعت ، لاڑ آبادگار ایسوسی ایشن نے بھی سندھ میں کرشنگ سیزن کے آغاز میں کی جانے والی مصنوئی تاخیر کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ شوگر ملیں وقت پر نہ چلنے کے باعث کاشت کار گندم جیسی اہم فصل کی بوائی سے محروم ہیں کاشت کار تنظیموں نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اور شوگر مل اونرز کی ملی بھگت سے کرشنگ سیزن کے آغاز میں ہو نے والی مجرمانہ تاخیر کے باعث سندھ کی جاں بہ لب زراعت کوناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے اور اس ملی بھگت و نقصان کے منفی اثرات سندھ اور ملک کے عوام پر بھی پڑیں گے

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی