بند کریں
صحت صحت کی خبریںعمران ذہنی مریض بن چکے ،وزیراعظم کا دورہ چین دُوررس نتائج کا حامل ہے ، ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ

صحت خبریں

وقت اشاعت: 10/11/2014 - 16:52:37 وقت اشاعت: 10/11/2014 - 16:52:15 وقت اشاعت: 10/11/2014 - 15:58:40 وقت اشاعت: 10/11/2014 - 15:52:15 وقت اشاعت: 10/11/2014 - 15:47:52 وقت اشاعت: 10/11/2014 - 15:06:00 وقت اشاعت: 10/11/2014 - 15:02:35 وقت اشاعت: 10/11/2014 - 15:02:35 وقت اشاعت: 10/11/2014 - 14:32:30 وقت اشاعت: 10/11/2014 - 14:26:49 وقت اشاعت: 10/11/2014 - 13:59:47

عمران ذہنی مریض بن چکے ،وزیراعظم کا دورہ چین دُوررس نتائج کا حامل ہے ، ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار اسمبلی حلقہ کوٹلی ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی مریض بن چکے ہیں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کا دورہ چین دُوررس نتائج کا حامل ہے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے دورہ چین سے جہاں پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر عمل درآمد کی راہ ہموارہوئی وہاں چین کی معاونت سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں معاشی خوشحالی آئے گی اور اس سے توانائی کے مسئلہ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائے گا اور ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجیڑہ کٹانی ملک نواز اعوان، ملک الطاف اعوان، ملک نوید اعوان، ملک وقار اعوان کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نیلم جہلم ہائیڈرل پروجیکٹ میں تاخیر کی تحقیقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے موجودہ حکمرانوں نے آزاد خطہ کو چراہ گاہ بنا کے رکھ دیا ہے انہیں نہ تو آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی سے کوئی دلچسپی ہے اور نہ عوام کے مسائل سے۔

آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ قسطوں میں تقسیم ہو رہی ہے میگا پروجیکٹس میں کمیشن اور ملازمتوں کی بولیاں حتیٰ کہ وزارت عظمیٰ کی بولی کی داستانیں ہر زبان زدو عام ہیں۔ وزیراعظم چوہدری مجیدپوری کابینہ سمیت پہلے کراچی میں بلاول کے جلسہ کیلئے کرسیاں اور بینرز لگانے میں مصروف رہی اور اب دس دن سے لند ن میں آزاد کشمیر کے قومی خزانے کو پھکی دی جا رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومتی کریشن داستانیں عام ہے کرسی کی کشش میں حکومتی وزیر دست گربیان ہیں اور مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر عوام کیلئے امید کی واحد کرن ہے اور وقت زیادہ دُور نہیں جب راجہ محمد فاروق جیسے بے باک اورنڈر لیڈر کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہو گی اورآزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہو گا۔

ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ نے کہا کہ کوٹلی سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) عوام کی مدد سے ان چور لٹیروں کو نشان عبرت بنا کر دم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ سہنسہ میں راجہ نصیر احمد خان نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور ہر گلی محلے کو معیاری اور پختہ سڑکوں کے ذریعے ایک دوسرے کیساتھ منسلک کر دیا اور یہی وجہ ہے کہ آج حلقہ سہنسہ کے عوام راجہ نصیر احمد خان کی قیادت پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ30/35سال سے حلقہ کوٹلی کے عوام کا استحصال کرنے والے جعلی ایم ایل اے کو آمدہ الیکشن آٹے دال کا بھاؤمعلوم ہو جائیگا ۔


10/11/2014 - 15:06:00 :وقت اشاعت