بند کریں
صحت صحت کی خبریںسی ڈی اے ، شہریوں کو صحت مندانہ سہولیات کی فراہمی کیلئے گراؤنڈز میں مزید سہولیات فراہم اوران ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 11/11/2014 - 20:16:57 وقت اشاعت: 11/11/2014 - 20:11:19 وقت اشاعت: 11/11/2014 - 19:11:21 وقت اشاعت: 11/11/2014 - 19:09:15 وقت اشاعت: 11/11/2014 - 18:46:57 وقت اشاعت: 11/11/2014 - 18:33:01 وقت اشاعت: 11/11/2014 - 17:34:23 وقت اشاعت: 11/11/2014 - 17:34:23 وقت اشاعت: 11/11/2014 - 17:25:44 وقت اشاعت: 11/11/2014 - 17:15:20 وقت اشاعت: 11/11/2014 - 16:45:39

سی ڈی اے ، شہریوں کو صحت مندانہ سہولیات کی فراہمی کیلئے گراؤنڈز میں مزید سہولیات فراہم اوران کو اپ گریڈ کرنے کا کام شروع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء ) چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی ہدایت پرسی ڈی اے نے اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے اسلا م آباد کے مختلف گراؤنڈز میں مزید سہولیات فراہم کرنے اوران کو اپ گریڈ کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد میں موجود مختلف گراؤنڈز کو نجی شعبے کے تعاون سے نہ صرف اپ گریڈ کیاجا رہاہے بلکہ ان گراؤنڈز کی دیکھ بھال روزانہ کی بنیاد پر مینٹی نینس اور دیگر سہولیات کی فراہمی بھی نجی شعبے کے اشتراک سے کی جائے گی۔

سی ڈی اے کے یہ سپورٹس گراؤنڈز اس سے پہلے خستہ حال ہوتے جا رہے تھے جبکہ فنڈز کی کمی ہونے کی وجہ سے ان کی صحیح طریقے سے دیکھ بھال نہیں ہو رہی تھی ۔سی ڈی اے نے ان گراؤنڈز کو سنبھالنے اور ان کی دیکھ بھال کے لئے اخبارات میں اشتہار کے ذریعے مختلف کمپنیوں سے تجاویز مانگی تھیں جس پر پانچ مختلف کمپنیوں نے ان گراؤنڈز کی دیکھ بھال کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا جس کے تحت گراؤنڈ کی دیکھ بھال ، مستقل بنیادوں پر گھاس کی کٹائی اور صفائی کے لئے مالی، چوکیدار رکھنے کے علاوہ گراؤنڈز کی تزین و آرائش، مینٹی نینس، اپ گریڈیشن ، بجلی کی فراہمی اور بجلی کے بلز کی ادائیگی، باقاعدگی سے اسپرے بھی کرانے کا کام بھی نجی شعبے کے تعاون سے کیا جائے گا جبکہ ان گراؤنڈز میں بیٹھنے کے لئے خوبصورت ڈیزائن کے حامل بینچز(Benches) کوڑا کرکٹ کے لئے ٹوکریاں اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہاہے۔

سی ڈی اے ان گراؤنڈز کی دیکھ بھال کے لئے کوئی اخراجات ادا نہیں کررہاہے جس کے عوض یہ کمپنیاں اپنی ایڈورٹائزمنٹ اس گراؤنڈ پر کر سکیں گی جس میں اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے گا کہ کمپنی کی ایڈورٹائزمنٹ سے گراؤنڈز کی خوبصورتی متاثر نہ ہو بلکہ گراؤنڈ میں کی جانے والی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی خلل نہ ہو اس لئے کمپنیوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ محدود جگہ پر اپنی ایڈورٹائز منٹ کریں۔

سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عامر علی احمد نے کہاہے کہ سی ڈی اے ایسی تمام تجاویز کا خیر مقدم کرتا ہے جس سے اسلام آباد کے گراؤنڈز کو خوبصورت بنایا جا سکے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں بالخصوص نوجوان طبقے کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لئے گراؤنڈزمہیا کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت کے مطابق ان گراؤنڈز کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنیاں صرف گراؤنڈز کو اپ گریڈ اور مزید سہولیات کی فراہمی کی ذمہ دار ہوں گی جبکہ ان گراؤنڈز میں اسلام آباد کے شہری بلا امتیاز ہر وقت ان سہولیات سے مستفید ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ گراؤنڈز اپ گریڈ کرنے کا بنیادی مقصد اسلام آباد کے تمام سیکٹروں کے رہائشیوں کو کھیلوں کے بھرپور مواقع فراہم کرنا ہیں۔

11/11/2014 - 18:33:01 :وقت اشاعت