پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد نے گنگارام ہسپتال شعبہ یورالوجی کے سربراہ کا چارج سنبھال لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) فاطمہ جناح میڈیکل کالج سر گنگارام ہسپتال میں پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد نے شعبہ یورالوجی کے سربراہ کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

وہ پی جی ایم آئی جنرل ہسپتال، علامہ اقبال میڈیکل کالج جناح ہسپتال، شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان و میو ہسپتال میں بھی فرائض سرانجام دیتے رہے۔ ڈاکٹر ممتاز احمد پاکستان ایسوسی ایشن آف یورالوجیکل سرجنز کے صدر بھی ہیں۔ انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ گردہ کے مریضوں کے بہتر علاج معالجے اور نوجوان ڈاکٹروں کے نالج کو اپ ڈیٹ اور جدید طریقہ علاج کے بارے میں تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

Your Thoughts and Comments