بند کریں
صحت صحت کی خبریںمقبوضہ کشمیر : یاسین ملک جیل میں طبیعت خراب ہونے پر داخل ہسپتال

صحت خبریں

وقت اشاعت: 12/11/2014 - 19:23:59 وقت اشاعت: 12/11/2014 - 16:09:51 وقت اشاعت: 12/11/2014 - 16:00:35 وقت اشاعت: 12/11/2014 - 14:28:25 وقت اشاعت: 12/11/2014 - 14:08:16 وقت اشاعت: 12/11/2014 - 13:56:17 وقت اشاعت: 12/11/2014 - 13:34:53 وقت اشاعت: 12/11/2014 - 13:18:24 وقت اشاعت: 12/11/2014 - 12:29:16 وقت اشاعت: 11/11/2014 - 23:09:55 وقت اشاعت: 11/11/2014 - 20:45:52

مقبوضہ کشمیر : یاسین ملک جیل میں طبیعت خراب ہونے پر داخل ہسپتال

سرینگر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12نومبر 2014ء)مقبوضہ کشمیرمیں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک جو غیر قانونی طورپرجیل میں نظربند ہیں کو صورہ ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے دیگر حریت رہنماؤں کی طرح محمد یاسین ملک کو بھی انتخابات مخالف مہم چلانے سے روکنے کیلئے ڈسٹرکٹ جیل اسلام آباد میں نظربند کررکھا ہے جہاں ان کی طبیعت خراب ہونے پر جیل انتظامیہ نے انہیں صورہ ہسپتال منتقل کیا۔

چند روز قبل یاسین ملک کو پہلے اسلام آباد ڈسٹرکٹ ہسپتال لیجایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اْن کے دونوں گردوں میں پتھریاں ہونے کی بات کی تھی۔ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کے ڈاکٹروں کے مشورہ پر انہیں صورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں نے ابتدائی جانچ کے بعد انہیں کچھ مذید ٹیسٹ کرانے نیز مذید علاج و معالجے کیلئے ہسپتال میں داخل ہونے کامشورہ دیا تھا ۔انہیں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔


12/11/2014 - 13:56:17 :وقت اشاعت