وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں مٹھی سول اسپتال میں اجلاس، اسپتال میں مریضوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں مٹھی سول اسپتال میں اجلاس، اسپتال میں مریضوں ..

مٹھی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کے قحط زدہ علاقے تھر کے حوالے سے سول اسپتال مٹھی میں خصوصی اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سندھ کے وزیرصحت جام مہتاب ڈہر سمیت محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے موقع پر سول اسپتال میں عام افراد کے داخلے پر پابندی لگادی گئی تھی جبکہ اسپتال کو مریضوں کے لیے بند کردیا گیا تھا اور اسپتال میں داخل مریضوں کو بھی باہر نکال دیا گیا۔

Your Thoughts and Comments