بند کریں
صحت صحت کی خبریں عوام کو صحت کی سہولیات ان کے گھر کے قریب فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ‘فرزانہ یعقوب

صحت خبریں

وقت اشاعت: 13/11/2014 - 18:38:12 وقت اشاعت: 13/11/2014 - 17:50:53 وقت اشاعت: 13/11/2014 - 17:21:20 وقت اشاعت: 13/11/2014 - 17:14:01 وقت اشاعت: 13/11/2014 - 17:08:52 وقت اشاعت: 13/11/2014 - 17:02:34 وقت اشاعت: 13/11/2014 - 16:20:22 وقت اشاعت: 13/11/2014 - 13:34:07 وقت اشاعت: 13/11/2014 - 11:52:09 وقت اشاعت: 13/11/2014 - 11:02:27 وقت اشاعت: 12/11/2014 - 22:04:49

عوام کو صحت کی سہولیات ان کے گھر کے قریب فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ‘فرزانہ یعقوب

پکھرنکہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء)آزاد کشمیر کی وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں محترمہ فرزانہ یعقوب نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات ان کے گھر کے قریب فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے یونین کونسل پکھر میں ایک بنیادی مرکز صحت پی ایچ یو کے قیام کی منظوری ہو چکی ہے اور انشاء اللہ وہ یونین کونسل کے مرکزی مقام پر قائم کیا جائے گا ، اس سلسلے میں تما وارڈز کے نما ئندے مشاورت سے جگہ کا انتخاب کر یں بڑے ہسپتال کے قیام تک پکھر نکہ وارڈ میں لوگوں کی سہولت کیلئے عارضی ڈسپنسری کا قائم کی جا رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یہا ں پکھر نکہ کے مقام پر عارضی ڈسپنسری کا افتتاح کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی محترمہ فرازنہ یعقوب نے مزید کہا کہ گزشتہ الیکشن میں سردار یعقوب خان نے جو اعلا نات کئے تھے ان سب کوپو را کر لیا گیا ہے ،ہر وارڈ میں مقامی نما ئندوں کی مشاورت سے سکمیں مکمل کی گئی ہیں، ہمارے کارکنوں اور محکموں نے سب اچھا کام کیا جس پر میں سب کو مبارکباد دیتی ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں ایک روپے کی کرپشن کو ئی ثابت نہیں کر سکتا ایک دو افراد کے خلاف شکایات ہیں جنھیں حساب دینا پڑے گا ، ہم ان سے پائی پا ئی وصول کر ینگے، اس موقع پر سردار حمید، سردار زبیر کریم، سردار افسر خان، حاجی طالب حسین، صوبیدار شریف، سردار شکیل اور سردار حلیم خان نے بھی خطاب کیا اور وزیر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہو ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔


13/11/2014 - 17:02:34 :وقت اشاعت