شوگرکے مرض سے آگاہی کیلئے اخوت ہیلتھ سروسزکے زیر اہتمام واک کا اہتمام

جمعرات 13 نومبر 2014 17:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء)ذیابیطس ” شوگر“ کے مرض سے آگاہی کے سلسلہ میں اخوت ہیلتھ سروسز‘ ٹاؤن شپ کے زیر اہتمام جمعرات کے روز”ذیا بیطس آگاہی واک“ کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں شوگر کے مریضوں‘ سول سو سائٹی ، مختلف سکولوں ، کالجوں، یوتھ، اساتذہ اور ڈاکٹرزسمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر ذیابیطس ڈاکٹر طاہر رسول نے کہا کہ ذیابیطس کا مرض پاکستان بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس وقت ایک کروڑ سے زائد افراد اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس کے بچاؤ کے متعلق ہنگامی سطح پر اگاہی فراہم نہ کی گئی تو یہ مرض مزید تیزی سے پھیلتا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذیابیطس تمام بیماریوں کی ماں ہے ۔ جس سے جسم کے تمام اعضاء شدید متاثر ہوتے ۔ ذیابیطس کی وجہ سے ہر آٹھ سکینڈ بعد ایک فرد کی موت اور مزید دو افراد کو یہ مرض لاحق ہورہا ہے۔ اگر شوگر کو مناسب کنٹرول نہ کیا جائے اور لاپروا ئی برتی جائے تو اس سے گردوں کے امراض میں اضافہ ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی ‘ بے چینی‘ نامناسب Lift Style اور ڈیپریشن بھی ذیابیطس میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

شوگر کنٹرول نہ ہونے سے جلد ی بیماریوں مثلا خارش اور پاؤں کے زخموں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔انہو ں نے کہا کہ اگر ہم پانچ وقت نمازبا قاعدگی سے ادا کریں ،رات کو جلدی سوئیں ‘صبح جلدی اُٹھیں، سُنتِ نبوی کی پیروی کرتے ہوئے سادہ غذا استعمال کریں اور ہلکی پھلکی سیر کریں تو ہم ذیابیطس اور اس سے پیدا ہونے والے نقصانات سے بچ سکتے ہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ اخوت ہیلتھ سروسز نے اب تک تقریباً 30 ہزار سے زائد افراد کو مفت علاج ‘ ادویات‘ انسولین اور بیماریوں سے بچاؤ کی معلومات فراہم کی ہیں۔پروگرام کوآرڈینیٹرروبی دانیال نے کہا کہ ذیابیطس کے متعلق آگاہی پروگرام کے سلسلے میں تعلیمی‘ نجی و سرکاری اداروں میں لیکچرز دیئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اخوت ذیا بیطس سینٹر ٹاؤن شپ گزشتہ 5سالوں سے مسلسل اس پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں ہزاروں مریضوں کواس بیماری سے متعلق علاج معالجہ اور آگاہی فراہم کرتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی