حق پرست قیادت صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کو اہمیت دیتی ہے :شیخ صلاح الدین

جمعہ 14 نومبر 2014 16:39

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء)حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے بلدیہ وسطی نیوکراچی میں قائم کھیل کے میدانوں کا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی سید کمال احمد کے ہمراہ دورہ کیا ، وہاں موجود سہولیات اور مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ حق پرست قیادت نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں(کھیلوں) کے انعقاد کو نوجوانوں کے لئے مثبت تربیت کا ذریعہ سمجھتی ہے اور نوجوانوں کے لئے ایسی تمام سرگرمیوں کے انعقاد کو اہمیت دیتی ہے کہ جن سے انہیں اپنی صلاحیتیں اجاگرکرنے کے مواقع میسر آسکیں۔

انہوں نے نیوکراچی سیکٹر 11-F کے مرکزی پلے گراؤنڈ کی حا لتِ زار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے افسر برائے پارکس و پلے گراؤنڈز کو ہدایت کی کہ بلدیہ وسطی میں قائم تمام پارکوں ، کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کی حالت درست کی جائے پلے گراؤنڈز میں قائم تجاوزات کا فوری خاتمہ کر کے اس قابل بنایا جائے کہ عوام اپنے بچوں کے ساتھ وہاں کچھ وقت گزارنے میں خوشی محسوس کریں۔

(جاری ہے)

کھیل کے میدانوں کو نوجوانوں کے لئے مثبت سرگرمیوں کا ذریعہ بنانے کے لئے وہ تمام سہولیات مہیا کی جائیں کہ جو کسی بھی باشور قوم کے نوجوانوں کو مہیا کی جاتی ہیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر سیدکمال احمد، میونسپل کمشنر کمال مصطفے ، ڈاریکٹر پارک اکبر حسین، سپرنٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان، ڈاریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ، ایکس ای این نیوکراچی نازش رضا، ڈاریکٹر ٹیکسیشن شمعونہ صدف اور انفارمیشن افسر عالمگیر سیفی بھی موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی