وفاق المساجد پاکستان کے زیر اہتمام آج ملک بھر کی 70ہزار سے زائد مساجد میں ”اسلام میں غیر مسلموں کے حقوق “پر جمعہ کے خطبات دئیے گئے

جمعہ 14 نومبر 2014 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) وفاق المساجد پاکستان کے زیر اہتمام آج ملک بھر کی 70ہزار سے زائد مساجد میں ”اسلام میں غیر مسلموں کے حقوق “پر جمعہ کے خطبات دئیے گئے۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی فیصل آباد ،علامہ ایوب صفدر گوجرانوالہ،مولانا طارق مدنی کراچی ،مولانا انوار الحق مجاہد ملتان ،مولانا عبد الحمید صابری اسلام آباد،مولانا نعمان حاشر راولپنڈی،حافظ محمد امجد فیصل آباد،مولانا محمد مشتاق لاہور،مفتی عمر فاروق خانیوال ،مولانا سمیع اللہ ربانی لیہ ،حافظ عمار بلوچ رحیم یارخان،پیر عبد الطیف شاہ ڈیرہ غازیخان،مولانا شفیع قاسمی ساہیوال، مولانا وقار احمد عثمانی سرگودھا،محمد اعجاز شاکری خوشاب،مولانا شکیل الرحمن قاسمی اوکاڑہ،مولانا حسان صدیقی دیپالپور، مولانا طارق ندیم عارفوالہ ،مولانا فہیم الحسن شیخوپورہ، مولانا سعد اللہ لدھیانوی ٹوبہ ٹیک سنگھ،مولانا اشفاق پتافی مظفرگڑھ،مولانا حسان مدنی ڈسکہ،حاجی محمد طیب شادقادری،مولانا کلیم اللہ معاویہ ننکانہ صاحب،مولانا عمر عثمانی نے گجرات میں جمعة المبارک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن ،سلامتی اور محبت کا دین ہے ۔

(جاری ہے)

مسلمان وہ ہے جو تمام انبیاء ورُسل اور تمام آسمانی کتب پر ایمان لائے ۔ پاکستان کے آئین و دستور میں غیر مسلموں کے حقوق طے کررکھے ہیں ۔کسی گروہ یا جماعت کو یہ حق نہیں دیا جاسکتا کہ وہ ماورائے آئین کسی کا بھی حق سلب کرے ۔جو گروہ یا جماعت یہ سوچ رکھتی ہو وہ نہ صرف آئین پاکستان بلکہ اسلام کے خلاف سرگرم عمل ہوگا۔حکومت اس کیخلاف فوری ایکشن لے۔مقررین نے کہا کہ اسلام کسی فرد کو جلانے کی اجازت نہیں دیتا ۔سانحہ کوٹ رادھا کشن کے ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزادی جائے ۔ بلاوجہ خوف وہراس نہ پھیلایاجائے جس سے امن کا خطرہ پیدا ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے وفاق المساجد اسی لئے قائم کی ہے کہ عصر حاضر اور عوامی مسائل کو جمعہ کے خطبات میں بیان کیا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی