عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے ، کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا ، کالا باغ ڈیم صوبوں کی مشاورت اور اتفاق رائے سے بنائیں گے ، شوکت عزیز،صنعتی شعبے میں ٹیرف کم ہونے سے چھوٹی صنعتوں پر مشتمل سات شعبوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ بجٹ خسارہ چار فیصد رہ گیا ، قرضوں کی مقدار کم ہو رہی ہے ، پانچ ہزار نئے یوٹیلٹی سٹورز کھولے جائیں گے ،یوٹیلٹی سٹورز میں مارکیٹ ریٹ سے پچیس فیصد کم قیمت پر ادویات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پریس کانفرنس

ہفتہ 9 جون 2007 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جون۔2007ء) وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کئے جائیں گے ، کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا قیمتوں میں مزید کمی ہوگی کالا باغ ڈیم صوبوں سے مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد بنایا جائے گا صنعتی شعبے میں ٹیرف میں کمی کی گئی ہے ۔ چھوٹی صنعتوں پر مشتمل سات شعبوں کو اس سے فائدہ پہنچے گا ۔

بجٹ کا خسارہ چار فیصد رہ گیا ، قرضوں کی مقدار کم ہو رہی ہے ۔معیشت کے استحکام سے عام آدمی کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ عوام کو کم قیمتوں پر اشیائے صرف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پانچ ہزار نئے یوٹیلٹی سٹورز کھولے جائیں گے۔چینی کی قیمت ستائیس روپے سے کم کر کے پچیس روپے فی کلو کر دی گئی ہے جبکہ گھی 67 روپے فی کلو مل رہا ہے چائے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے اور حکومت نے پہلی مرتبہ یوٹیلٹی سٹورز میں ادویات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو مارکیٹ ریٹ سے پچیس فیصد کم قیمت پر ملیں گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی شب قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن ارکان حقائق سنے بغیر ایوان سے باہر چلے گئے یہ بجٹ پورے پاکستان کا تھا ۔ اگر وہ سنتے تو ان کو فائدہ ہوتا ، یہ تاریخی بجٹ ہے جس میں ہر طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پانچ سو بیس ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے ۔

روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے پنشنرز کی پنشن میں پندرہ سے بیس فیصد اور کم سے کم ماہانہ تنخواہ چار ہزار سے بڑھا کر 4600 روپے کر دی گئی ہے ، ملازمین کے گریڈ بڑھائے گئے ہیں ، کم آمدنی والے لوگوں کو زیادہ فائدہ پہنچے گا ، زرعی شعبے فراہم کی جانے والی بجلی کی قیمت میں پچیس فیصد کمی کی گئی ہے جس سے زرعی شعبہ نمایاں ترقی کرے گا ، کسان کو فائدہ پہنچے گا ، انہوں نے کہا کہ ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں ستر روپے فی بوری سبسڈی دی گئی ہے جس سے گندم کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور کسان کو فائدہ پہنچ رہا ہے صنعتی شعبے میں ٹیرف میں کمی کی گئی ہے اور سات ایسے شعبے جو چھوٹی صنعتوں پر مشتمل ہیں اس فیصلے سے ان صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا ، بجٹ کا خسارہ چار فیصد رہ گیا ہے ، قرضوں کی تعداد کم ہورہی ہے ۔

معیشت کے استحکام سے عام آدمی کو فائدہ پہنچ رہا ہے عوام کو کم قیمتوں پر اشیائے صرف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پانچ ہزار نئے یوٹیلٹی سٹورز کھولے جائیں گے۔ دل چنا ، دال ماش اور دال مسور کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ چینی کی قیمت ستائیس روپے سے کم کر کے پچیس روپے فی کلو کر دی گئی ہے جبکہ گھی 67 روپے فی کلو مل رہا ہے چائے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے اور حکومت نے پہلی مرتبہ یوٹیلٹی سٹورز میں ادویات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو مارکیٹ ریٹ سے پچیس فیصد کم قیمت پر ملیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ کچن بجٹ کیلئے تیرہ ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔خواتین کو فائدہ پہنچانے کیلئے سلائی میشنوں اور سائیکل پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے جس سے قیمتوں میں پندرہ فیصد کمی ہوگی جبکہ صنعتوں کو بھی بہت مراعات دی گئی ہیں اور ہاؤسنگ کے شعبے میں مشکلات کی کمی کیلئے 37 ہزار نئے فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے جبکہ تین سے پانچ مرلہ جگہ پر عام آدمی کو مکانات کی تعمیر کیلئے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن قرضے دے گی ، جس سے ڈھائی لاکھ مکان تعمیر ہونگے ، وزیر اعظم نے ایک سوال پر کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے نتیجے میں بجٹ کا خسارہ کم ہوگا نیک نیتی سے کا م ہو رہا ہے ، کبھی ذاتی مفاد کیلئے کوئی فیصلہ نہیں کیا ، یہ عوام کا اور عوامی بجٹ ہے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں ، ترقی کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ان کا آٹھواں بجٹ ہے تاہم موجودہ بجٹ سب سے بہتر ہے ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، حکومت نے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کئے جائیں گے پالیسیوں کے تسلسل سے عوا م کو فائدہ پہنچے گا ، قیمتوں میں مزید کمی ہوگی ، کالا باغ ڈیم کیلئے بجٹ میں رقم مختص نہ کرنے کے ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ کالا باغ ڈیم صوبوں سے مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد بنایا جائے گا ۔

ملکی یکجہتی کی خاطر صرف ان منصوبوں پر عمل کررہے ہیں جن پرکوئی تنازعہ نہیں ہے لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیمانڈ میں دو گنا اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ سال ساڑھے تین ملین پنکھے فروخت ہوئے تھے اور اس سال چھ ملین اسی طرح ایئر کنڈیشنڈ اور فریج کی فروخت کی تعداد میں بھی بہت اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے بجلی کا مسئلہ بنا ہے لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے پیر کو وفاقی وزیر لیاقت جتوئی اس معاملے پر بریبفنگ دیں گے سرکاری ملازمین کیلئے بجٹ میں ہاؤس سیلنگ کیلئے رقم مختص نہ کرنے کے بارے میں ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تجویز زیر غور ہے اور اس کا بجٹ سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے ایک اور سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کے گھریلو صارفین کیلئے لائف لائن ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا گیا ۔

ٹیوب ویلوں میں جو پچیس فیصد کمی ہوئی ہے اس سے بارانی علاقوں میں کاشتکاروں کو فائدہ پہنچے گا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی