بند کریں
صحت صحت کی خبریںنومبرکے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد اضافہ ، کم آمدنی والے طبقے کیلئے قیمتوں ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 15/11/2014 - 21:41:51 وقت اشاعت: 15/11/2014 - 21:22:04 وقت اشاعت: 15/11/2014 - 21:09:04 وقت اشاعت: 15/11/2014 - 21:05:38 وقت اشاعت: 15/11/2014 - 20:42:24 وقت اشاعت: 15/11/2014 - 20:23:11 وقت اشاعت: 15/11/2014 - 19:11:02 وقت اشاعت: 15/11/2014 - 19:08:53 وقت اشاعت: 15/11/2014 - 18:33:20 وقت اشاعت: 15/11/2014 - 17:52:10 وقت اشاعت: 15/11/2014 - 17:25:26

نومبرکے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد اضافہ ، کم آمدنی والے طبقے کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.03 فیصداضافہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجودرواں مالی سال 20140-15کے پانچویں ماہ (نومبر 2014 ) کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.03 فیصداضافہ دیکھنے میں آیا۔پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے 14 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مونگ کی دال ،مسور کی دال ،چنے کی دال ،دال ماش ، زندہ مرغی ، انڈے، گندم، آٹا ،ادرک ،کیلا اور چینی سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

،آلو، گڑ ، ٹماٹر،پیاز، اری چاول ،پٹرول ،ڈیزل ،ویجی ٹیبل گھی اور ایل پی جی سمیت 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق مٹن، بیف اورسرخ مرچ ، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ، تازہ دودھ، دھی ،خوردنی تیل ، باسمتی چاول،بیف ،ملک پاوڈر ، نمک ، بجلی کے نرخ ، باسمتی چاول ، چائے ، کپڑے اورکھلا گھی سمیت 30 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.45، 0.27،0.24 اور 0.05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

15/11/2014 - 20:23:11 :وقت اشاعت