سرگودھا ، ڈویژن بھر میں 7 ہزار 932 بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلائے جاسکے

ہفتہ 15 نومبر 2014 22:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) ڈویژن بھر میں 7 ہزار 932 بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلائے جاسکے پولیو کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری طور پر چاروں اضلاع میں پولیو کنٹرول سنٹر کو ہنگامی بنیادوں پر فعال کرنے کا حکم آئندہ پولیو مہم تین اداروں کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ‘ ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت ریجن بھر میں ضلعی سطح پر پولیو کنٹرول روم فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت جاری کردی گئیں جبکہ اس امر پر تشویش ظاہر کی گئی کہ چاروں ضلعی حکومتیں سابقہ ادوار میں غلط رپورٹنگ کرتی رہیں ڈپٹی سیکرٹری ذوالفقار علی کھرل کی طرف سے چاروں اضلاع کے ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز کو جاری گائیڈ لائن و تفصیلات میں بتایا گیا کہ مختلف اوقات میں منعقد ہونیوالی پولیو مہم کی مجموعی کارکردگی 110 فیصد ظاہر کی گئی جبکہ مانیٹرنگ ٹیموں کے مطابق انسدادی پولیو مہم کی مجموری کوریج 97 فیصد رہی ضلع سرگودھا میں 2209 بچے‘ بھکر میں 4360 اور میانوالی میں 1363 بچوں کو ہر مرتبہ پولیو کے قطرے نہ پلائے جاسکے جبکہ خوشاب واحد ضلع ہے جسے پولیو مہم کی کوریج کے حوالے سے سراہا گیا جبکہ ڈی سی اوز کو ہدایت کی گئی کہ ضلع سطح پر پولیو کنٹرول روم کو فوری طور پر فعال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر رپورٹ بھجوائی جائے جبکہ آئندہ پولیو مہم تین اداروں کی نگرانی میں منعقد ہوگی جس میں غفلت یا کوتاہی کی گنجائش نہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی