بند کریں
صحت صحت کی خبریںکراچی کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں تیسرے روز بھی انسداد پولیو مہم تاخیر کا شکار ہو گئی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 17/11/2014 - 17:32:40 وقت اشاعت: 17/11/2014 - 17:27:26 وقت اشاعت: 17/11/2014 - 17:20:05 وقت اشاعت: 17/11/2014 - 17:17:36 وقت اشاعت: 17/11/2014 - 17:17:36 وقت اشاعت: 17/11/2014 - 17:05:15 وقت اشاعت: 17/11/2014 - 16:37:42 وقت اشاعت: 17/11/2014 - 16:12:21 وقت اشاعت: 17/11/2014 - 14:54:00 وقت اشاعت: 17/11/2014 - 13:32:44 وقت اشاعت: 17/11/2014 - 12:49:51

کراچی کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں تیسرے روز بھی انسداد پولیو مہم تاخیر کا شکار ہو گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء)کراچی کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں تیسرے روز بھی انسداد پولیو مہم تاخیر کا شکار ہو گئی۔ مظفر آباد کالونی میں وا لدین نے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار کر دیا ہے۔ کراچی کے ضلع ایسٹ اور ویسٹ کی حساس گیارہ یونین کونسلوں میں خصوصی طور پر پولیو مہم شروع کی گئی ہے۔ مہم کے دوران گیارہ یونین کونسلوں میں دو لاکھ 43 ہزار 307 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق اب تک اکیاون فیصد سے زائد ہد ف حاصل کیا جا چکا ہے مختلف یونین کونسلوں میں سیکورٹی اہلکاروں یا رضاکار ٹیمیں بروقت نہ پہنچ سکیں جس کے بعض تیسرے روز بھی مہم شروع کرنے میں تاخیر ہو گئی۔ چکراگوٹھ کورنگی میں رضاکار ٹیمیں سیکورٹی کی منتظر رہیں۔ ادھر لانڈھی مظفر آباد کالونی میں والدین نے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔ مہم کے دوران عالمی اداروں کی ٹیمیں اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔



17/11/2014 - 17:05:15 :وقت اشاعت