باغبان حضرات ترشاہ پودوں کوکیرے سے بچانے کیلئے ان کو تندرست اور صحت مند حالت میں رکھیں، درختوں کی نازک ٹہنیاں اتنی سکت رکھتی ہوں کہ پھل کے بوجھ کو برداشت کر سکیں اور پھل کیرے سے محفوظ رہ سکے، ترشاوہ پھل رقبہ اور پیداوار کے لحاظ سے دوسرے تمام پھلوں سے سبقت حاصل کر چکاہے، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے زرعی سائنسدانوں کی گفتگو

پیر 17 نومبر 2014 17:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء ) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے زرعی سائنسدانوں نے کہاہے کہ باغبان حضرات ترشاہ پودوں کوکیرے سے بچانے کیلئے ان کو تندرست اور صحت مند حالت میں رکھیں تاکہ درختوں کی نازک ٹہنیاں اتنی سکت رکھتی ہوں کہ پھل کے بوجھ کو برداشت کر سکیں اور پھل کیرے سے محفوظ رہ سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ترشاوہ پھل رقبہ اور پیداوار کے لحاظ سے دوسرے تمام پھلوں سے سبقت حاصل کر چکاہے اور ان کے زیر کاشت رقبہ میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے صوبہ پنجاب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کی موافق آب و ہواو نہری پانی کی دستیابی اور زمینی خاصیت پیداوار کے لحاظ سے 94فیصد تک ترشاوہ پھلوں میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے تمام ترشاوہ پھلوں میں کنو کا شمار 70فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرگودھا نے بھی پھلوں کی بہت سی اقسام متعارف کرائی ہیں جن میں مالٹے ، سنگترے اور گریپ فروٹ کی بہت سی بغیر بیج والی اقسام قابل ذکر ہیں۔ صوبہ پنجاب میں ترشاوہ پھل ترقی اور تنوع کے لحاظ سے ایک نیا رُخ اختیار کر چکے ہیں۔ اس وقت ترشاوہ پھل جن اہم مسائل سے دوچار ہیں اُن میں ان کی برداشت سے پہلے پھل کا کیرا اور اُ س کا تدارک انتہائی اہم امور میں شمار ہوتا ہے۔

برداشت سے پہلے کیرے کی بہت سی وجوہات میں جن سے باغباں حضرات کو آگاہ کرنا اور ان کے تدارک کیلئے موثر تجاویز نہایت ضروری ہیں۔کیرے میں کئی وجوہات کار فر ماہیں جن میں موسم گرما کی شدت اور پانی کی کمی،پودے کی کمزور صحت و حالت،کیڑے مکوڑوں خصوصاََ تیلے ، گدھیڑی اورپھل کی مکھی کا حملہ،مختلف بیماریوں کا حملہ ،غیر موزوں فصلات کی کاشت،موسم سرما میں برداشت کے قریب موسمی حالات،ہارمونز کا عدم تناسب شامل ہیں۔

باغبان حضرات کیرے سے بچنے کیلئے اپنے پودوں کو تندرست اور صحت مند حالت میں رکھیں تاکہ درختوں کی نازک ٹہنیاں اتنی سکت رکھتی ہوں کہ پھل کے بوجھ کو برداشت کر سکیں اور پھل کیرے سے محفوظ رہ سکے۔اس سلسلہ میں نامیاتی و غیر نامیاتی کھادیں بشمول عناصر صغیرہ پودوں کو محکمانہ سفارشات کے مطابق مناسب اوقات ِ کار اور درست طریقہ کو بروئے کار لاتے ہوئے ضرور مہیاکریں اس طرح پودے صحت مند اور تندرست حالت میں رہیں گے اور پھل کا کیرا بھی کم رہے گا۔پھل سیٹ ہونے سے لیکر پھل کی پختگی تک محکما نہ سفارشات کے مطابق آبپاشی کی جائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی