راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے جیسا منصوبہ عوامی بہبود کا ایسا منصوبہ ہے ‘جس سے زیادہ تر غریب اور متوسط طبقہ مستفید ہو گا ‘منصوبہ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ماس ٹرانزٹ سسٹم ہو گا،

میٹرو بس پراجیکٹ عملدرآمد کمیٹی کے ممبرو پنجاب اسمبلی کے رکن راجہ حنیف ایڈووکیٹ کی بات چیت

پیر 17 نومبر 2014 22:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) میٹرو بس پراجیکٹ عملدرآمد کمیٹی کے ممبر و پنجاب اسمبلی کے رکن راجہ حنیف ایڈووکیٹ نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے جیسا منصوبہ عوامی بہبود کا ایسا منصوبہ ہے جس سے زیادہ تر غریب اور متوسط طبقہ مستفید ہو گا ․ اور یہ منصوبہ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ماس ٹرانزٹ سسٹم ہو گا․ انہو ں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے کی بلا جواز مخالفت کرنے والے عوام کو میسر آنے والی سہولتوں اور ریلیف کو برداشت نہیں کر پا رہے ․ حالانکہ یہ ایسا منصوبہ ہے جس کے ذریعے راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام براہ راست مستفید ہو ں گے ․ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے پر عملدرآمد کر کے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے نہ صرف اپنا وعدہ پورا کیا بلکہ لاہور کے بعد راولپنڈی کے عوام کی ضرورتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک بین الاقوامی معیار کا ماس ٹرانزٹ سسٹم فراہم کیا ہے ․ جس کی تکمیل کے بعد مخالفین کے منہ خود بخود بند ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز پیکج ون،ٹو اور تھری کے دورہ کے موقع پر کیا،پراجیکٹ ڈائریکٹر عمر فاروق،پراجیکٹ منیجر سلیم بھٹی،محمد جمیل خالق،مرزا ناصر،عمر منیر اور خاور ملک سمیت تاجر برادری کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے، راجہ حنیف ایڈوکیٹ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیکج تھری کا 70 پرسنٹ کام شمس آباد سمیت مکمل ہوچکا ہے،فیض آباد ایریا،سکستھ روڈ اسٹیشن اور ڈرین پر کام جاری ہے اسی طر ح سٹیٹ پورشن مری روڈ کو کلیئر کردیا گیا ہے،راجہ حنیف ایڈوکیٹ نے فیض آباد سمیت دیگر مقامات کے معائنے کے دوران پیکج تھری پپر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیکج ون اور پیکج ٹو پر تحفظات کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کیں کہ منصوبے کی تعمیر کے دوران عوامی مفادات کا خیال رکھا جائے،عوام کی اکثریت آلودہ ماحول کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے،مری روڈ پر پر بے جا کھڈے بند کیئے جائی،فضول مٹی کی صفائی کی جائے اور روزانہ ہر دو گھنٹے بعد پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے ،یوٹیلیٹی سروسز کا عمل اور ڈرین کو مکمل کرکے جلد چالو کیا جائے تاکہ شہریوں کی شکایات کا جلد از جلد ازالہ ہو،میٹرو منصوبے کے معاملات اور شہریوں کو درپیش مشکلات سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے،راجہ حنیف ایڈوکیٹ نے کہا کہ اگست کے شروع سے لے کر گزشتہ ماہ تک دھرنوں کی وجہ سے میٹرو بس پراجیکٹ کی تعمیری رفتار پر اگرچہ بہت زیادہ اثر پڑا اور جس تیز رفتاری سے اس منصوبے کو نو ماہ کی مدت میں مکمل کیا جانا تھا وہ ہدف اب دس ماہ کی مدت میں 30 جنوری 2015 تک اس کی تکمیل کر کے حاصل کر لیا جائے گا ․ انہو ں نے کہا کہ سروسز کی منتقلی, لینڈ ایکوزیشن کے کام سمیت منصوبے کے ہر مرحلے پر مشکلات ضرور درپیش رہیں لیکن ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کے عہدیداروں, اراکین , تاجر برادری , صحافیوں اور معاشرے کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے تعاون سے یہ منصوبہ تیز رفتاری کے ساتھ تکمیل کی منزل کی جانب گامزن ہے ․ انہو ں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے کی تکمیل سے راولپنڈی سے اسلام آباد آنے جانے والے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مسافروں کو فائدہ حاصل ہو گا․ اور وہ بیس روپے کے رعائیتی کرائے پر فلیشمنز ہوٹل راولپنڈی سے پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد کا سفر طے کر سکیں گے ․ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام ارکان اسمبلی , پارٹی عہدیدار, کارکن اور راولپنڈی اسلام آباد کے شہری وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں میں بین الاقوامی معیار کا ماس ٹرانزٹ سسٹم کا منصوبہ دیا ، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ 30 جنوری 2015 تک مکمل کر لیا جائے گا ․ میٹرو بس منصوبے کی تکمیل کے بعد فوری طور پر چونسٹھ بسیں(64 ) چلائی جائیں گی ․ پورے ٹریک کی نگرانی کی جائے گی ․ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ہر سٹیشن پر سیڑھیوں , ایکسکلیٹرز اور معذوروں اور بزرگوں کے لیئے لفٹ کے سہولت موجود ہو گی ․ اور یہی برجز روڈ کراسنگ کے طور پر بھی کام دیں گے ․ راولپنڈی میں میٹرو بس کا ٹریک ایلیویٹڈ ہے جبکہ اسلام آباد میں تمام ٹریک آن گراؤنڈ اور سٹیشنز پر اپروچ کے لیئے انڈر پاسز کی سہولت موجود ہو گی ․انہوں نے مذید کہا کہ میٹرو بس منصوبے کی تعمیر کے سلسلے میں راولپنڈی اور اسلام آبادکے عوامی نمائندوں , ایوان ہائے صنعت و تجارت , تاجر برادری, صحافی برادری اور کمیونٹی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے تعاون کے انتہائی شکر گزار ہیں․

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی