ہر حکومت کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں تعلیم اور صحت کے بعدکھیلوں کے شعبے کی ترقی سر فہرست ہے، مقصد کے لئے حکومت نے کھیلوں کے شعبے کے فنڈز میں 52% کا ریکارڈاضافہ کیا ہے

منگل 18 نومبر 2014 19:06

کوہاٹ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء ) وزیر اعلی خیبر پختونخواکے مشیرکھیل،سیاحت،آثار قدیمہ اور امور نوجوانان امجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہر حکومت کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں تعلیم اور صحت کے بعدکھیلوں کے شعبے کی ترقی سر فہرست ہے اور اس مقصد کے لئے حکومت نے کھیلوں کے شعبے کے فنڈز میں 52% کا ریکارڈاضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں تحصیل کی سطح پر 76گراؤنڈز کی تعمیر کے لئے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے اور انکے کیلئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کے ڈی اے کوہاٹ میں آل کوہاٹ سپر ایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ٹورنامنٹ جو تقریبا دہ ماہ جاری رہا میں ضلع بھر کے45ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ کمیٹی کے چےئرمین اختشام اورکزئی نے کھیلوں کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کوہاٹ میں بھی کھیلوں کی ترقی کے لئے تجاویز پیش کیں۔

مشیر موصوف نے اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے لئے 20ہزار، ونر اپ ٹیم کے لئے 15 ہزا ر اور رنر اپ ٹیم کیلئے 10ہزار روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔امجد آفریدی نے کہا کہ معاشرے میں دہشت گردانہ اور انتہا پسندانہ سوچ کی موجودگی کی بڑی وجہ نوجوانوں کی کھیلوں جیسے مثبت سرگرمیوں سے دوری ہے لہذا اس سوچ کو شکست دینے کے لئے نوجوانوں کو کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع دینگے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عنقریب ڈویژنل سطح پر سپورٹس اکیڈمی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جہاں پر کوچ نوجوانوں کو ایتھلیٹکس ،ٹینس،والی بال ،ہاکی اور دیگر کھیلوں کی ضروری تربیت دینگے،اسی طرح ضلعی سطح پر بھی روایتی گیمز شروع کئے جارہے ہیں تاکہ یہ گیمز دوبارہ زندہ ہو سکیں۔مشیر کھیل نے کہا کہ کوہاٹ میں جدید سپورٹس کمپلکس اور میوزیم کی منظوری دی گئی ہے اور اس کے لئے کے ڈی اے میں اراضی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ کوہاٹ سپورٹس سٹڈیم اور میونسپل فٹ بال گراوٴنڈ کی بحالی اور ہاکی پلے گراؤنڈ میں آسٹروٹرف بچھانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جبکہ تاندہ ڈیم اور گنڈیالی ڈیم میں واٹر سپورٹس شروع کرنے کی منظوری بھی دی جا چکی ہے اور اسکا پی سی ون بھی تیار کرکے متعلقہ حکام کو بھیجواد ی گئی ہے۔

قبل ازیں مہمان خصوصی نے ونر اپ اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور انفرادی ا نعامات تقسیم کیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی