حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مزدورطبقہ کچل کررکھ دیا ہے ، اعجازاحمدچوہدری ،

تحریک انصاف مزدوروں ، کسانوں اور اقلیتوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کررہی ہے

بدھ 19 نومبر 2014 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری اور جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے پنجاب سیکرٹریٹ میں مینارٹی ونگ پنجاب کی صدر و ایم پی اے شنیلاروت ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب اعجازعالم ، نائب صدر پنجاب ثمر نذیر ، گوجرانوالہ ضلع کے صدر بوبی متی ، سیٹھ فقیر حسین کی قیادت میں مینارٹی ونگ پنجاب اور مزدوروں کے وفود نے راجہ شبیر، آصف علی انصاری، خادم حسین ، میاں عبداللہ اور زبیرچوہدری نے ملاقات کی ، ملاقات کرنے والے وفود نے اپنے درپیش مسائل سے پنجاب کی قیادت کو آگاہ کیا ،وفود سے ملاقات کے موقع پر اعجازاحمدچوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مزدورطبقہ کچل کررکھ دیا ہے ، تحریک انصاف مزدوروں ، کسانوں اور اقلیتوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کررہی ہے ، موجودہ حکومت پسے ہوئے طبقات کے مسائل حل کرنے اور ان کو ریلیف دینے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے،حکمرانوں ٹولے کے کاروبار میں تو دن بدن اضافہ ہورہا ہے لیکن پاکستانی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ،وفود کو اعجازاحمدچوہدری نے یقین دہانی کروائی کہ تحریک انصاف عام آدمی کے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھے گی، راجہ شبیرنے اس موقع پر کہاکہ تمام محکموں اور اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں کے مسائل کے حل کے لئے تحریک انصاف کے کارکن دن رات کوشاں ہیں اور مزدوروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم جمع ہوناہوگا، شنیلاروت نے اس موقع پر کہاکہ مظلوموں کا ساتھ دینے کے لئے تحریک انصاف کا جرگہ تشکیل دینے پر پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت کے اس فیصلے کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ، مظلوموں کی مدد کے لئے جرگہ تشکیل دیا اس سے پہلے کسی سیاسی جماعت نے ایسا اقدام نہیں اٹھایا ، جرگہ مظلوموں کی مدد کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا، مسیحی برادری عمران خان کے ساتھ ہے ، تیس نومبر کو پنجاب بھر سے ہزاروں کی تعداد میں اقلیتی عوام اسلام آباد پہنچے گی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی