عامر کی واپسی سے ٹیم 'وائرس' کا شکار ہو گی، رمیز راجا ،

دنیا عامر کی واپسی کیلئے اتنی بے صبر کیوں ہے؟ مختلف وجوہات کی بناء پر عامر کی واپسی کا عمل تیز کرنے والے کرکٹ کے کرتا دھرتاوٴں کو فکسنگ کی وجہ سے دھوکے اور چیٹنگ کی تفمر نہیں سہنا پڑی ہے،موجودہ ٹیم کے کھلاڑیوں سے پوچھا جانا چاہیئے کہ آیا وہ عامر کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں؟' کوئی پاکستانی کھلاڑیوں سے پوچھے کہ کیا وہ عامر کی واپسی چاہتے بھی ہیں یا نہیں،عامر کے حق میں کہا جاتا ہے کہ وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور کم عمری کی وجہ سے انہوں نے معصومیت میں خراب فیصلے کیے۔''اگر ایسا ہی ہے پاکستان میں لاکھوں نوجوان موجود ہیں جنہوں نے زندگی میں سخت حالات دیکھے اور جن کا بچپن خوشگوار نہیں رہا ،سابق کپتان کا اپنے کالم میں اظہار خیال

بدھ 19 نومبر 2014 22:37

دبئی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء ) پاکستان کے سابق کرکٹر اور مبصر رمیز راجا نے محمد عامر کی واپسی کیلئے کوشش کرنے والی لابی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عامر کی واپسی سے ٹیم 'وائرس' کا شکار ہو سکتی ہے۔عامر، سابق کپتان سلمان بٹ اور محمد آصف 2010 میں انگلینڈ دورے کے دوران سپاٹ فکسنگ ثابت ہونے پر پابندی کا شکار ہو گئے تھے۔

رواں مہینے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر اپنے انسداد کرپشن کوڈ میں ترامیم کی تھیں جس کے بعد تمام ایسے کھلاڑی جن کی پابندی ختم ہونے میں کچھ مہینے باقی ہوں، ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنے کے اہل ہوں گے۔پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں مہینے عامر کے حق میں آئی سی سی سے باضابطہ اپیل کریں گے۔اپیل کا فیصلہ آئی سی سی کی جنوری میں اگلی میٹنگ میں سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

رمیز نے اپنے کالم میں عامر کی واپسی کی کوششوں پر سوال اٹھایا ہے۔'دنیا عامر کی واپسی کیلئے اتنی بے صبر کیوں ہے؟ مختلف وجوہات کی بناء پر عامر کی واپسی کا عمل تیز کرنے والے کرکٹ کے کرتا دھرتاوٴں کو فکسنگ کی وجہ سے دھوکے اور چیٹنگ کی تفمر نہیں سہنا پڑی ہے'۔راجا نے انکشاف کیا کہ انہیں تجربہ ہے کہ کس طرح فکسنگ نے نوے کی دہائی میں کرکٹ کو نقصان پہنچایا کیونکہ 2000 میں ایک ایسے ہی سکینڈل کی وجہ سے اْس وقت کے کپتان سلیم ملک پر تاحیات پابندی جبکہ وسیم اکرم، وقار یونس سمیت چھ کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد ہوئے تھے۔

راجا نے کہا کہ موجودہ ٹیم کے کھلاڑیوں سے پوچھا جانا چاہیئے کہ آیا وہ عامر کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں؟' کوئی پاکستانی کھلاڑیوں سے پوچھے کہ کیا وہ عامر کی واپسی چاہتے بھی ہیں یا نہیں۔ کئی سالوں کی ثابت قدمی کے بعد، مصباح الحق اور ان کی ٹیم پاکستان کرکٹ اور اس کے امیج کو بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں'۔57 ٹیسٹ اور 158 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے رمیز نے یہ ماننے سے انکار کیا ہے کہ عامر معصوم ہیں۔

'عامر کے حق میں کہا جاتا ہے کہ وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور کم عمری کی وجہ سے انہوں نے معصومیت میں خراب فیصلے کیے۔''اگر ایسا ہی ہے پاکستان میں لاکھوں نوجوان موجود ہیں جنہوں نے زندگی میں سخت حالات دیکھے اور جن کا بچپن خوشگوار نہیں رہا۔ کیا اس وجہ سے انہیں زندگی بہتر بنانے کیلئے دھوکہ دہی کا سہارا لینے کا لائسنس مل گیا؟'۔عامر کی واپسی سے پاکستانی ٹیم دوبارہ 'وائرس' کا شکار ہو جائے گی۔

رمیز نے ایک واقعہ بتایا جس میں کسی نے ان سے پوچھا گیا تھا کہ آخر کیوں عامر نے پکڑے جانے سے پہلے ایک انگلش کاوٴنٹی کے اچھی پیشکش ٹھکرا دی تھی؟'میں نے عامر سے پیشکش کے حوالے سے گفتگو کی تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ آفر عامر کی توقعات سے کچھ ہزار پاوٴنڈز کم تھی اور اسی وجہ سے عامر نے ایک نامور اور تاریخی کاوٴنٹی کی جانب سے کھیلنے اور خود کو بہتر بنانے کا موقع گنوایا'۔'اس واقعہ کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ پیسوں کی معاملے میں عامر اتنا بھی معصوم نہیں'۔رمیز نے مزید لکھا کہ ڈیرسنگ روم میں بدمعاشوں کے ایسے گروپ کی موجودگی کا سوچ کر ہی گھن آ جاتی ہے جو میچ ہارنے کیلئے بھاگ دوڑ کرتے ہیں۔'اس طرح آپ کے اندر کرکٹ کھیلنے کا جذبہ ہی مر جاتا ہے'۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی