کراچی کی گیارہ حساس یونین کو نسلوں میں انسداد پولیو مہم جاری
جمعہ 21 نومبر 2014 19:01
کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) کراچی کی گیارہ حساس یونین کو نسلوں میں انسداد پولیو مہم ساتویں روز بھی جاری رہی۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ایک اجلا س میں 15نومبر سے گیارہ حساس یونین کو نسلوں میں چار روز کیلئے شروع جا نے والی انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔ مہم پر عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے تعاون اور عملی شرکت سے عملدآمد کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں بتا یا گیاکہ پو لیو پلانے سے انکار کر نے والوں کی تعداد میں حو صلہ افزا انداز میں مزید کمی آئی ہے۔ گھر بند ہو نے کے باعث جو بچے عدم دستیاب تھے ان میں بھی کمی آئی ہے ۔پولیو پلانے سے انکار کرنے والوں میں 34 فیصد جبکہ بند گھروں کی وجہ سے عدم دستیاب بچوں میں 68 فیصد کمی آئی ہے ۔(جاری ہے)
ٹاؤن ہیلتھ افسران اور عالمی اداورہ صحت کی نگرانی میں کام کر نے والے خصو صی عملہ نے بتایا کہ کراچی کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں مشکلات کے باوجود پولیو پلانے کا کام پہلے سے بہت بہتر رہاہے۔
جن علاقوں میں والدین کی وجہ سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے ممکن نہیں تھا وہا ں بھی بیشتر علاقوں میں علما کرام، مذہبی رہنماؤں ، علاقہ کے معزز افراد اور سماجی کارکنوں کے تعاون کی وجہ سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔اجلاس میں کمشنر کراچی اور عا لمی ادارہ صحت نے مہم کی کا رکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ نکار کرنے والے 1013 اور گھر بند کر کے جانے والے 901 بچے رہ گئے ہیں۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ پہلی بار ٹارگٹ حا صل کر نے کے لئے مسلسل کو ششیں کی جا رہی ہیں تمام بچوں کو پولیو پلانے کے تک مہم جا ری رہے گی۔مجموعی طور پر دو لاکھ 43 ہزار 307 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا۔جو مہم کے دوران مکمل کر لیا گیا۔ مہم میں159 سپر وائزز کی نگرانی میں 692 ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ جبکہ876 پولیو ورکرز کام کر رہے ہیں۔کمشنر نے محنت اور خلوص سے کام کر نے والے تمام ٹیم ارکان کی خدمات کو سراہاہے۔کراچی کی گیارہ حسا س یونین کونسلوں میں ضلع شرقی گڈاپ ٹاؤن میں گجر یونین کونسل ، ضلع غربی گڈاپ ٹاؤن میں سونگل یونین کونسل اور منگھو پیر یونین کونسل ،ضلع غربی ٹاؤن بلدیہ میں اتحاد ٹاؤن یونین کونسل ، ٹاؤن اورنگی میں چشتی نگر یونین کونسل اور سا ئٹ ٹاؤن میں اسلامیہ کالونی یونین کونسل ضلع وسطی لیاقت آباد ٹاؤن یونین کونسل، ضلع ملیر ٹاؤن بن قاسم میں ریہٹری یونین کونسل ٹاؤن لانڈھی یونین کونسل مظفرآباد اور مسلم آباد یونین کونسل اور ضلع کورنگی ٹاؤن کورنگی میں چکرا گوٹھ یونین کونسل شامل ہیں تفصیلات کے مطابق لانڈھی میں واقع حسا س یونین کونسل نمبر ایک مظفرآباد یونین کونسل نمبر دو مسلم آباد میں کو ئی انکاری نہیں ہے۔جبکہ لیاقت آباد اور چکرا گوٹھ میں ایک ایک ہیں۔ کمشنر نے انتظامیہ اور پو لیو ٹیموں کو رہ جا نے والے بچوں کو قطرے پلانے کے لئے ترجیحی کو شیشیں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اور کہا ہے کہ کمیونٹی کے لوگوں اور امام مساجد سے مدد حا صل کر یں۔ کمشنر نے علما کرام اور مذہبی رہنماؤں اور کمیونٹی کے لو گوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رہ جا نے والے بچوں کے والدین کا تعاون حاصل کر نے میں انتظامیہ کی مدد کر یں۔ اس سے بچوں کا مستقبل اور ملک کا وقا ر وابستہ ہے۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر
صوبے بھر میں 35 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق