وزیراعلیٰ کا سرگودھا اور وہاڑی کے ہسپتالوں میں پیش آنیوالے المناک واقعات پر سخت ترین ایکشن،ذمہ داروں کی گرفتاری کا حکم

حافظ آباد میں خراب ادویات کی سپلائی پر متعلقہ فیکٹریوں کیخلاف کارروائی،مقدمات کے انداراج اورمالکان کی گرفتاری کا بھی حکم جعلی ادویات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کی جگہ صرف اور صرف جیل ہے،سخت ترین سزائیں دی جائیں ‘شہبازشریف پاکستان کا ایک ایک بچہ جان کی طرح عزیز ہے، ذمہ داروں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے، کسی رو رعایت کے مستحق نہیں صوبے بھر کے ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز میں ادویات کی کمی فی الفور پوری کرنے اور صحت عامہ کی بہتری کیلئے ہر ضروری قدم اٹھانے کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کااجلاس سے خطاب،سرگودھا اوروہاڑی کے واقعات کے حوالے سے انکوائری کمیٹیوں کی رپورٹس پیش

ہفتہ 22 نومبر 2014 19:59

وزیراعلیٰ کا سرگودھا اور وہاڑی کے ہسپتالوں میں پیش آنیوالے المناک واقعات پر سخت ترین ایکشن،ذمہ داروں کی گرفتاری کا حکم

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہاڑی اور سرگودھا کے ہسپتالوں میں معصوم بچوں کی اموات کے پیش آنے والے المناک واقعات ناقابل برداشت ہیں، ذمہ داروں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ کسی رو رعایت کے مستحق نہیں، وزیراعلیٰ نے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کی فی الفور گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کو سخت ترین سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ کسی کو ایسی مجرمانہ غفلت کی جرأت نہ ہو، وزیراعلیٰ نے حافظ آباد کے ہسپتال میں خراب انجکشن اور سیرپ کی سپلائی پر بھی فوری کارروائی کی ہدایت کی اور متعلقہ فیکٹریوں کے خلاف قانون کے تحت سخت ایکشن لینے اورمقدمہ درج کر کے مالکان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کے روز یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں صوبے میں صحت عامہ کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران وہاڑی اور سرگودھا کے واقعات کے حوالے سے انکوائری کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں اوران رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایک ایک بچہ جان کی طرح عزیز ہے اور انہیں صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے کڑی سے کڑی سزا کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا۔ وہاڑی اور سرگودھا کے ہسپتالوں میں پیش آنے والے واقعات کے ذمہ دار کسی بھی صورت سزا سے بچ نہیں سکتے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبے بھر کے ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز میں ادویات کی کمی کوفی الفورپوراکیا جائے اور ہسپتالوں میں صحت عامہ کی بہتری کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے ۔

انہوں نے حافظ آباد کے ہسپتال میں خراب انجکشن اور سیرپ کی سپلائی پر فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جعلی ادویات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کی جگہ صرف اور صرف جیل ہے لہٰذا جعلی ادویات کا کاروبارکرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے محکمہ صحت کے اعلی حکام کو ہدایت کی کہ مستقبل میں ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے اورہسپتالوں میں تمام ضروری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

مدر اورچائلڈ کےئر پر خصوصی توجہ دی جائے اور ہسپتالوں میں مینجمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ مانیٹرنگ کے موثر میکانزم کا موجود ہوناانتہائی ضروری ہے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ڈاکٹروں ،نرسز اورپیر امیڈیکل سٹاف کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت کے حوالے سے پروگرام وضع کیا جائے اور عملے کی استعداد کار میں اضافے کیلئے خصوصی توجہ دی جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولتوں کو مزید بہتربنانے کے حوالے سے جنگی بنیادوں پر کام کرناہوگااوراس ضمن میں محکمہ صحت،طبی ماہرین،عوامی نمائندوں اوردیگر متعلقہ حکام کو ملکرلائحہ عمل مرتب کرناچاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو فی الفورآوٴٹ سورس کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائے اوراس ضمن میں ہونے والی تاخیرکے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے ۔

وزیراعلیٰ نے اس امر پر زور دیا کہ شعبہ صحت سے وابستہ تمام افراد محنت اورایمانداری سے فرائض سرانجام دیں اورعوام کوصحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ وہ خود صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی مانیٹر کریں گے اورمشیر صحت ،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری صحت اوردیگر متعلقہ حکام بھی باقاعدگی کے ساتھ ہسپتالوں کے دورے کرکے خود جائزہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین طب، ڈاکٹر، عوامی نمائندے اور اعلیٰ صوبائی حکام صحت عامہ کی سہولتوں کی مزید بہتری کے حوالے سے جامع پلان مرتب کریں اور اس ضمن میں آئندہ چار روز کے اندر حتمی سفارشات پیش کی جائیں تاکہ دکھی انسانیت کے دکھوں کا بہترانداز میں مداوا کیا جاسکے کیونکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں ہو سکتی۔

مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر، ایم این اے ساجد مہدی، اراکین صوبائی اسمبلی رانا ثناء اللہ خان، ملک مختار احمد بھرت، ثاقب خورشید، نادیہ عزیز، چیف سیکرٹری، چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم، سیکرٹری صحت، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، ڈی جی ہیلتھ، طبی ماہرین اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو