تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بوریوالا میں محکمہ صحت کے حکام نے نیشنل ہیلتھ پروگرام میں کام کرنے والی465لیڈ ی ہیلتھ ورکرز19سپر وائزرزاور 19ڈرائیور وں کو مستقل تقرری کے آرڈر جاری کر دیئے

بورے والا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014 ) تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بوریوالا میں محکمہ صحت کے حکام نے نیشنل ہیلتھ پروگرام میں کام کرنے والی465لیڈ ی ہیلتھ ورکرز19سپر وائزرزاور 19ڈرائیور وں کو مستقل تقرری کے آرڈر جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈاکٹر محمد اکرم رانا اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فیاض احمد نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں ڈاکٹر نعیم احمد لطیف BHU 257ای بی ڈاکٹر حافظ غلام مصطفی سپروائز رز روبینہ یاسمین ،نسیم اختر تسلیم اشرف ،ممتاز اختر، ناہید اختر کے ماتحت نیشنل ہیلتھ پروگرام میں کام کرنے والے 19ڈرائیوروں سپروائزروں اور 465لیڈ ی ہیلتھ ورکروں کے مستقل تقرری کے آرڈر جاری کر دیئے۔

Your Thoughts and Comments